aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آسودہ"
ہمارے شوق کے آسودہ و خوش حال ہونے تکتمہارے عارض و گیسو کا سودا ہو چکا ہوگا
تیرا عاشق نہ ہو آسودہ بہ زیر طوبیٰخلد میں بھی ترے کوچے کی ہوا یاد رہے
آسودہ رہنے کی خواہش مار گئی ورنہآگے اور بہت آگے تک جا سکتا تھا میں
جی رہا ہوں اس آب و تاب کے ساتھکیسے آسودۂ شباب ہوں میں
ہر پتا نا آسودہ ہے ماحول چمن آلودہ ہےرہ جائیں لرزتی شاخوں پر دو چار گلاب تو اچھا ہو
حریم ناز میں اس کی رسائی ہو تو کیوں کر ہوکہ جو آسودہ زیر سایۂ دیوار ہو جائے
لذت درد سے آسودہ کہاں دل والےہیں فقط درد کی حسرت میں کراہے جاتے
اک خواب کا احساں بھی اٹھائے نہیں اٹھتاکیا کہئے کہ آسودۂ آزار بہت ہیں
رواں ہیں اپنے مرکز کی طرف آسودہ امیدیںہجوم یاس کو دل سے جدا کرنے کا وقت آیا
عدمؔ دل کھو کے آسودہ نہیں ہمبرا تھا یا بھلا کام آ رہا تھا
پھر نہ آئے جو ہوئے خاک میں جا آسودہغالباً زیر زمیں میرؔ ہے آرام بہت
اتنے آسودہ کنارے نہیں اچھے لگتےایک ہی جیسے نظارے نہیں اچھے لگتے
کوئی آسودہ نہیں اہل سیاست کے سوایہ صدی دشمن ارباب ہنر لگتی ہے
اپنے ٹوٹے ہوئے خواب کی کرچیاںتیری آسودہ آنکھوں میں بھر جاؤں گا
بھروں میں رنگ نئے مضمحل تمنا میںاداس رات کو آسودۂ بہار کروں
آسودہ جس قدر وہ ہوا مجھ کو اوڑھ کرکل رات اس کے جسم کی چادر بھی میں ہی تھا
ہوا و ابر کو آسودۂ مفہوم کر دیکھوںشروع فصل گل ہے ان لبوں کو چوم کر دیکھوں
میں خود آسودہ ہوں کم کوش ہوں یا پتھر ہوںزخم کھا کے بھی مجھے درد کا عرفاں نہ ہوا
طوبی جنت سے اس کو کام کیا ہے حوروشجو کہ ہیں آسودہ سائے میں تری دیوار کے
خاک آسودہ غریبوں کو نہ چھیڑایک کروٹ میں قیامت ہوگی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books