aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "امتحان"
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گااب اس کے بعد مرا امتحان کیا لے گا
ابھی ضمیر میں تھوڑی سی جان باقی ہےابھی ہمارا کوئی امتحان باقی ہے
جس کو دیکھو وہی ہے چپ چپ ساجیسے ہر شخص امتحان میں ہے
جانے کیا کہہ دیا تھا روز ازلآج تک امتحان ہے پیارے
کچھ امتحان دست جفا کر چکے ہیں ہمکچھ ان کی دسترس کا پتا کر چکے ہیں ہم
ہم نے پیہم قبول و رد کر کےاس کو ایک امتحان میں رکھا
زندگی کا تھا اپنا عیش مگرسب کی سب امتحان میں گزری
امتحان عشق مشکل تھا مگرنقل کر کے اچھے نمبر آ گئے
مرکز میں تھا سو دھیان میں رکھا گیا مجھےہر وقت امتحان میں رکھا گیا مجھے
جہاں میں رہ کے جہاں سے برابری کی یہ چوٹاک امتحان مسلسل مری انا کے لیے
امتحاں سے گزر کے کیا دیکھااک نیا امتحان باقی ہے
امتحان شوق ہے ایسی عاشقی نشورؔدل کا کوئی حال ہو ان کو دل ربا کہوں
دونوں سے امتحان وفا پر یہ کہہ دیامنوائیے رقیب کو یا مان جائیے
جفا سے غرض امتحان وفا ہےتو کہہ کب تلک آزماتا رہے گا
تمام عمر بڑے سخت امتحان میں تھاوہ فاصلہ جو ترے میرے درمیان میں تھا
تم لاکھ چاہے میری آفت میں جان رکھناپر اپنے واسطے بھی کچھ امتحان رکھنا
جو امتحان طبع کرے اپنا اے ظفرؔتو کہہ دو اس کو طور پہ تو اس غزل کے چل
خدایا رکھیے گا دنیا میں سرفراز مجھےمیں پہلے عشق کے پہلے ہی امتحان میں ہوں
ہم سے جو ہو سکا سو کر گزرےاب ترا امتحان ہے پیارے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books