aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "انگلی"
تجھ سے کچھ ملتے ہی وہ بے باک ہو جانا مرااور ترا دانتوں میں وہ انگلی دبانا یاد ہے
جس شے پر وہ انگلی رکھ دے اس کو وہ دلوانی ہےاس کی خوشیاں سب سے اول سستا مہنگا ایک طرف
تیری مرضی ہے جدھر انگلی پکڑ کر لے جامجھ سے اب تیرے علاوہ نہیں دیکھا جاتا
گناہ گاروں پہ انگلی اٹھائے دیتے ہووسیمؔ آج کہیں تم بھی سنگسار نہ ہو
کر کے خود اپنے سارے ثبوتوں کو مستردانگلی اٹھا رہا ہوں میں اپنے وجود پر
یوں اپنی پیاس کی خود ہی کہانی لکھ رہے تھے ہمسلگتی ریت پہ انگلی سے پانی لکھ رہے تھے ہم
میں جن کو انگلی پکڑ کے چلنا سکھا چکا ہوںوہ آج میرے عصا کی قیمت لگا رہے ہیں
انگلی تھام کے چلنے والانگری کا رستا کیا جانے
وقت بدلا تو اٹھاتے ہیں اب انگلی مجھ پرکل تلک حق میں مرے ہاتھ اٹھانے والے
کس طور آنسوؤں میں نہاتے ہیں غم کشاںاس آب گرم میں تو نہ انگلی ڈبوئیے
ابھی نہ انگلی اٹھا مجھ پہ تھوڑی مہلت دےتمیز سیکھ رہا ہوں بڑوں میں بیٹھنے کی
جھوٹی امید کی انگلی کو پکڑنا چھوڑودرد سے بات کرو درد سے لڑنا چھوڑو
آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہےنقش پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے
انگلی پکڑ کے ساتھ چلےدوڑ میں ہم سے آگے ہیں
چندر کرن سی انگلی انگلیناخن ناخن ہیرا سا تھا
انگلی پہ گن رہا ہوں سبھی دوستوں کے ناملیکن تمہارے نام پہ ہم گن رہا ہوں میں
پھر کوئی یاد چھڑا لیتی ہے انگلی مجھ سےیاد آتا ہے کسی بھیڑ میں کھونا اس کا
تیری ہلال سی انگلی پکڑےمیں کوسوں پیدل چلتا تھا
ہمیں سگریٹ بھی تو پینی تھی نکل کر گھر سےاپنی انگلی پہ یہ دنیا بھی نچانی تھی ہمیں
اپنے مرنے کا نہیں غم رنج ہے اس بات کاآج انگلی سے اترتی ہے نشانی آپ کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books