aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بیماری_دل"
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
چارہ گری بیماری دل کی رسم شہر حسن نہیںورنہ دلبر ناداں بھی اس درد کا چارہ جانے ہے
ختم ہو جائیں جنہیں دیکھ کے بیماری دلڈھونڈ کر لائیں کہاں سے وہ مسیحا چہرے
باعث حیرت ہوا بیماری دل کا اثردیکھو اب تو رنگ اڑتا ہے مری تصویر کا
منظر دے بینائی دےکاف اور نون دکھائی دے
کر کے بیمار دی دوا تو نےجان سے پہلے دل لیا تو نے
ہے ان کو شفا پرسش در پردہ سے منظورڈر ہے یہ مجھے اور بھی بیمار نہ کر دے
آپ تو گھبرا گئے بیتابیٔ دل دیکھ کرکیا کہیں گے بندہ پرور اہل محفل دیکھ کر
تو نے کتنا فرق اے بیتابیٔ دل کر دیاسانس لینا بھی وفور غم سے مشکل کر دیا
فضائے قرب میں بیتابیٔ دل بڑھتی جاتی ہےمحبت کی تڑپ منزل بمنزل بڑھتی جاتی ہے
کسی دن دیکھ لو عالم مری بیتابیٔ دل کاتماشا دیکھنا منظور ہے گر رقص بسمل کا
میں بیمار دل بچ جاتاکر دیتے تاکید ذرا سی
میں کہ بیمار دل نہیں لیکنروز اک چارہ گر سے ملتا ہوں
کون دلی سے مسیحا لائے گااے دل بیمار دلی دور ہے
زندگی باقی ہے اب دو چار دنگن رہا ہے یہ ترا بیمار دن
مجھے دیکھنے کے ہی ضد پہ اڑا ہےسنا ہے کہ جب سے ہے بیمار دل کش
تم دو گھڑی کو آئے نہ بیمار کے قریببیمار دو گھڑی کو بھی اچھا نہیں رہا
یاس سے کیوں دیکھتے ہیں دوست اے آزار دلپوچھتے ہیں کیا مجھے تو کوئی بیماری نہیں
بد تر ہے زیست مرگ سے ہجران یار میںبیمار دل بھلا نہ ہوا تو بھلا ہوا
تڑپ رہا ہے کئی روز سے دل بیماردو بول چاہیے تھے آپ سے دوا کے لئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books