aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تبصرہ"
دوسروں پر اگر تبصرہ کیجیےسامنے آئنہ رکھ لیا کیجیے
ہمارے جسم کے داغوں پہ تبصرہ کرنےقمیصیں لوگ ہماری پہن کے آتے ہیں
ڈوبے ہوئے جہاز پہ کیا تبصرہ کریںیہ حادثہ تو سوچ کی گہرائی لے گیا
پہلے خود اپنے سامنے تم آئنہ کروعیبوں پہ دوسروں کے اگر تبصرہ کرو
ہو سکے تو آپ رکھیے اپنے عیبوں پر نظردوسروں کی خامیوں پر تبصرہ اچھا نہیں
تم اس کے حسن پر جب جب بھی تبصرہ کرناتو پہلے مشورہ لینا حسین لوگوں سے
چھوڑ زخموں پہ تبصرہ کرنااب قلم سے لہو ٹپکتا ہے
تبصرہ بعد میں بھی قتل پہ ہو سکتا ہےپہلے یہ لاش تو رستے سے ہٹا دی جائے
تبصرہ خوب یہاں تیر کی رفتار پہ ہےتذکرہ کون کرے زخم کی گہرائی کا
اٹھتے اٹھتے ان کی نظریں جھک گئیںتم پہ عازمؔ تبصرہ اچھا ہوا
پانیوں کی سازشوں نے جب بھنور ڈالے فرازؔتبصرہ کرتے رہے سب ڈوبتے تیراک پر
کہیں حرف حرف گلاب ہے کہیں خوشبوؤں سے خطاب ہےمیں خزاں نصیب سہی مگر مرا تبصرہ ہے بہار پر
تبصرہ کر رہے ہیں دنیا پرچند بچے شراب خانے میں
پہلے موسم پہ تبصرہ کرناپھر وہ کہنا جو دل کے اندر ہے
تمہاری رات پہ اتنا ہی تبصرہ ہے بہتمکیں اندھیرے میں ہیں چاندنی میں گھر ہے میاں
کیا داستاں سنائیے اس کے وصال کیکیا تبصرہ کرے کوئی صحرا کی رات پر
وقت اور حالات پر کیا تبصرہ کیجے کہ جبایک الجھن دوسری الجھن کو سلجھانے لگے
بتوں پر تبصرہ کرنے سے پہلےتمہیں پتھر میں ڈھل کر دیکھنا تھا
میں تو بحر غم کے طوفانوں سے ٹکراتا رہالوگ کچھ ساحل پہ بیٹھے تبصرہ کرتے رہے
شادی و غم پر کریں کیا تبصرہتیرے میرے سب کے گھر کی بات ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books