aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تلخیاں"
سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیںسنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں
تلخیاں کیسے نہ ہوں اشعار میںہم پہ جو گزری ہمیں ہے یاد سب
تلخیاں بھی لازمی ہیں زندگی کے واسطےاتنا میٹھا بن کے مت رہیے شکر ہو جائے گی
تلخیاں بڑھ گئیں جب زیست کے پیمانے میںگھول کر درد کے ماروں نے پیا عید کا چاند
ہے فسانہ عشق کا ڈوبا ہے ساحل اشک میںمیرے مضموں کا یہ عنواں تلخیاں ہی ٹھیک ہیں
تمام تلخیاں ساغر میں رقص کرنے لگیںتمام گرد کتابوں میں آ کے بیٹھ گئی
دھواں سگرٹ کا بوتل کا نشہ سب دشمن جاں ہیںکوئی کہتا ہے اپنے ہاتھ سے یہ تلخیاں رکھ دو
یہاں بھی دوست مل جاتے ہیں علویؔیہاں بھی دوستوں میں تلخیاں ہیں
تلخیاں اس میں بہت کچھ ہیں مزا کچھ بھی نہیںزندگی درد محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
تم دوست ہو تو مجھ سے ذرا دشمنی کروکچھ تلخیاں نہ ہوں تو بھلا دوستی ہے کیا
جام بہ دست و مے بہ جام یوں ہی گزار صبح و شامزیست کی تلخیاں مدام پی کے پلا کے بھول جا
بلا رہی ہیں ہمیں تلخیاں حقیقت کیخیال و خواب کی دنیا سے اب نکلتے ہیں
گھٹ گئیں خود تلخیاں ایام کییا گئی کچھ بڑھ شکیبائی بہت
زہر الم کی اور بڑھانے کو تلخیاںبے مہریوں کے ساتھ مدارا کبھی کبھی
کلفتیں کچھ تلخیاں کچھ حادثےاب یہی ہے یادگار زندگی
درد انگور کی بیل تھے پھل گئےغم کشوں کے لیے تلخیاں رہ گئیں
عمر بھر کی تلخیاں دے کر وہ رخصت ہو گیاآج کے دن کے سوا روز جزا کوئی نہیں
آگ گلشن میں لگا دی اور سوچا بھی نہیںان گلوں کے ساتھ کتنی تتلیاں جل جائیں گی
مسافروں میں ابھی تلخیاں پرانی ہیںسفر نیا ہے مگر کشتیاں پرانی ہیں
کس قدر تلخیاں ہیں لہجے میںزہر بوتے ہو تم زباں میں کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books