aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "توہین"
ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔتوہین مے کشی کا مزا ہم سے پوچھئے
اپنی انا کی آج بھی تسکین ہم نے کیجی بھر کے اس کے حسن کی توہین ہم نے کی
ہوتی ہے اس میں حسن کی توہین اے مجازؔاتنا نہ اہل عشق کو رسوا کرے کوئی
کرنا ہی پڑے گا ضبط الم پینے ہی پڑیں گے یہ آنسوفریاد و فغاں سے اے ناداں توہین محبت ہوتی ہے
تو نے فن کی نہیں شجرے کی حمایت کی ہےتیرے اعزاز کو توہین کہا ہے میں نے
پلکوں پر یہ آنسو پیار کی توہین تھےآنکھوں سے گرے موتی کے دانے ہو گئے
تم نے سچ بولنے کی جرأت کییہ بھی توہین ہے عدالت کی
اب بھی توہین اطاعت نہیں ہوگی ہم سےدل نہیں ہوگا تو بیعت نہیں ہوگی ہم سے
سنا ہے حشر میں ہر آنکھ اسے بے پردہ دیکھے گیمجھے ڈر ہے نہ توہین جمال یار ہو جائے
سب ہے گوارا ہم کو مگرتوہین جذبات نہیں
میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہےکم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے
کچھ بھی ہو وہ اب دل سے جدا ہو نہیں سکتےہم مجرم توہین وفا ہو نہیں سکتے
آپ جو پھول بچھائیں انہیں ہم ٹھکرائیںہم کو ڈر ہے کہ یہ توہین محبت ہوگی
صاف توہین ہے یہ درد محبت کی حفیظؔحسن کا راز ہو اور میری زباں تک پہنچے
رات کو رات ہی اس بار کہا ہے ہم نےہم نے اس بار بھی توہین عدالت نہیں کی
رونا آتا ہے ہمیں بھی لیکناس میں توہین وفا ہوتی ہے
عہد حاضر کی ہر اک بات ہمیں دل سے قبولصرف توہین روایت نہیں ہوگی ہم سے
ان گلوں سے تو کانٹے ہی اچھےجن سے ہوتی ہو توہین گلشن
ہم نے توہین کی قیام کیااس سفر میں قیام تھا ہی نہیں
میں وارث گل ہوں کہ نہیں ہوں مگر اے جانخمیازۂ توہین بہاراں بھی مرا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books