aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جزیرہ"
روتے ہو اک جزیرۂ جاں کو فرازؔ تمدیکھو تو کتنے شہر سمندر کے ہو گئے
ذکر کرتے ہیں ترا نام نہیں لیتے ہیںہم سمندر کو جزیرہ نہیں ہونے دیتے
میں گہرے پانی کی اس رو کے ساتھ بہتی رہوںجزیرہ ہو کہ مقابل کوئی کنارہ ہو
وہیں پہنچ کے گرائیں گے بادباں اب تووہ دور کوئی جزیرہ دکھائی دیتا ہے
ایک جزیرہ اس کے آگے پیچھے سات سمندرسات سمندر پار سنا ہے ایک خزانہ ہے
چھوڑ آیا ہوں ہواؤں کی نگہبانی میںوہ سمندر وہ جزیرہ وہ خزانہ مرے دوست
زنجیر ہے جزیرہ ہے یا شاخ بے ثمراب کون سی لکیر سلامت ہے ہات کی
جاؤ موجو میری منزل کا پتہ کیا پوچھتی ہواک جزیرہ دور افتادہ سمندر میں اکیلا
یہاں پہ کوئی بچانے تمہیں نہ آئے گاسمندروں نے جزیرہ بنا کے رکھا ہے
گزرنے والی ہوا کو بتا دیا گیا ہےکہ خوشبوؤں کا جزیرہ جلا دیا گیا ہے
سکوت دل تو جزیرہ ہے برف کا لیکنترا خلوص ہے سورج کے سائباں کی طرح
حوصلہ ہے تو جزیرہ بھی تمہارا ہوگاخوف کی کشتیاں ساحل پہ جلاؤ تو سہی
ہوا ہے کون نمودار تین سمتوں سےکہ اندروں کا جزیرہ نما بدلنے لگا
کن پانیوں کا زور اسے کاٹ لے گیادیکھا تھا ہم نے ایک جزیرہ یہیں کہیں
دوسروں سے بھی ربط ضبط رکھیںزندگی ہے کوئی جزیرہ نہیں
کوئی سیاح مجھے ڈھونڈھے گااک جزیرہ ہوں ابھرنے دے مجھے
دکھ کے گہرے نیلے سمندر میں خاورؔاس کی آنکھیں ایک جزیرہ تیرے نام
میں ڈوبتا جزیرہ تھا موجوں کی مار پرچاروں طرف ہوا کا سمندر سیاہ تھا
میں بادلوں میں گھرا جزیرہوہ مجھ میں ساون گزارتی ہے
ایک لڑکی اداس صفحوں میںاک جزیرہ سنبھال رکھتی ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books