aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جھڑی"
دستکیں دے رہی ہے پلکوں پرکوئی برسات کی جھڑی ہوگی
یہ جدائی کی گھڑی ہے کہ جھڑی ساون کیمیں جدا گریہ کناں ابر جدا یار جدا
کسی کے نور کو چندھیا کے دیکھیں حیرت سےچراغ جگنو شرر آفتاب پھول جھڑی
ایسے رویا تھا بچھڑتے ہوئے وہ شخص کبھیجیسے ساون کے مہینے میں جھڑی لگتی ہے
جیت پر ان کی لگا دوں میں قصیدوں کی جھڑیمات کو ان کی مگر مات نہ لکھنے پاؤں
وہ مجھ سے ستاروں کا پتا پوچھ رہا ہےپتھر کی طرح جس کی انگوٹھی میں جڑی ہوں
مری آنکھوں میں ریگستاں بسے ہیںکوئی ایسے میں ساون کی جھڑی ہو
کیا روکا اپنے گریے کو ہم نے کہ لگ گئیپھر وہ ہی آنسوؤں کی جھڑی دو گھڑی کے بعد
ہنستے ہونٹوں سے بھی جھڑتے ہیں فسانے غم کےخشک آنکھوں میں بھی ساون کی جھڑی ہوتی ہے
کیا نقش ابھی دیکھیے ہوتے ہیں نمایاںحالات کے چہرے سے ذرا گرد جھڑی ہے
طاق دل پہ تھی گھنگھروؤں کی صدااک جھڑی سی لگی رہی کل رات
بنا ہے مدعی پیغام بر بھیجڑی ہے جب مری کھوٹی جڑی ہے
لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی گرمی ہو سردی ہونہیں رکتی کبھی برسات جب سے تم نہیں آئے
اوس ایسے جھڑی پھول پہبوند شبنم کی چھالوں سی تھیں
سبھی جھاڑ کوں پت جھڑی باؤ آیاچکر کھانس پر ہے نظر تو دسوں شاہ
اف یہ اشکوں کا تسلسل عنواںؔکوئی ساون کی جھڑی ہو جیسے
بہار نو میں نئے گل تو کھل رہے ہیں مگرجھڑی ہیں شاخ سے جو پتیاں کدھر جائیں
بے نام سی آواز شگفت آئی کہیں سےکچھ پتیاں شاید شجر شب سے جھڑی ہیں
ہم دونوں خاموش کھڑے تھےساون کی پر زور جھڑی تھی
ایسی بارش ہو تو راہبؔ مجھے ڈر لگتا ہےوہ بھی بارش میں یہ کہتی تھی جھڑی ٹھیک نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books