aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حال_ابتر"
بہار آئی ہے صدمہ سے ہمارا حال ابتر ہےگھٹا گھنگھور چھائی ہے نہ ساقی ہے نہ ساغر ہے
ہوا دل کا حال ابتر تجھے یاد کرتے کرتےمری جاں نکل نہ جائے کہیں آہ بھرتے بھرتے
ہے اثرؔ یا نہیں خدا جانےسنتے ہیں اس کا حال ابتر تھا
محو ہوں میں جو اس ستم گر کاہے گلہ اپنے حال ابتر کا
حد سے گزرے گا اندھیرا تو سویرا ہو گاحال ابتر سہی آثار بہت اچھے ہیں
جو دعا دیتے تھے جینے کی مجھے وہ دوست بھیاٹھ گئے بالیں سے میرا حال ابتر دیکھ کر
اپنے خالق کی عطا پر ناز ہونا چاہئےجو حسد رکھتے ہیں ان کا حال ابتر ہی تو ہے
کیا کہوں قصۂ دلچسپیٔ حال ابتردوستوں نے مجھے اغیار سے بڑھ کر دیکھا
ہو ترا حال میرے عشق میں ویسا زہراؔہے مرا حال ترے ہجر میں ابتر جیسے
کیا بتاؤں تجھے ہمدم کہ تھا ابتر کتناحال میرا ترے دامن کی ہوا سے پہلے
حال کیوں ابتر ہے اس درجہ نسیمؔسچ کہو دل کس پہ شیدا ہو گیا
ہوش ساقی کو نہ خم کا ہے نہ پیمانے کااس طرح حال یہ ابتر ہوا میخانے کا
سوچئے تو یہ بھی کوئی بات ہےپوچھتے ہیں حال کیوں ابتر ہوا
بات کیا ہے کہ مرا حال تو ابتر تھا ہیآپ کا حال بھی ہے زار خدا خیر کرے
پھر وہی رت جگے تا سحر تڑپنا شاہدؔعشق میں تیرا بہت حال ہے ابتر سو جا
یہ ہی ہوگا آخر تغافل کا حاصلاتر جاؤ گے ایک دن میرے من سے
ہمیں بیماریٔ ہجراں ہے یا شاہاسی سے حال ہے ابتر ہمارا
اے نوید مسیحا تری قوم کا حال عیسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوااس کے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یا نبی
ہجر کی آگ میں جلا آٹھ پہر نیازؔ کوتجھ کو جنوں کا واسطہ حالت ابتری نہ دیکھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books