aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "دل_بسمل"
دل کو اب آنے لگا قتل گہہ ناز میں لطفاور بسمل کرے اے حضرت بسملؔ کوئی
ہاں بکھرنے دے تسلی سے دل بسمل مجھےاے دھڑکتے دل ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
بسمل چلیں گے آج در یار تک ضرورپژمردہ دل کو تیرے گل تر بنائیں گے
کچھ دیکھ رہے ہیں دل بسمل کا تڑپناکچھ غور سے قاتل کا ہنر دیکھ رہے ہیں
نہیں منظور یہ انا کو مریدل بسمل اسے دکھاؤں میں
جو وہ بالفرض ہو پرسش پہ مائلدل بسمل قرار آئے نہ آئے
تجھ پہ دونوں نثار ہیں قاتلجان مضطر ہو یا دل بسمل
تماشا دیکھ لو تم بھی تو آ کرتڑپتا ہے دل بسمل کسی کا
کئی خنجر نگاہ خشمگیں کےبہ یک لمحہ دل بسمل میں اترے
مسکراتا ہے ہر اک زخم دل بسمل کاہنس کے قاتل نے بھی ارمان نکالے ہوں گے
خشک پھر ہونے لگے زخم دل بسمل کےاپنی چاہت کی نمی دے کے انہیں تر کر دے
غیروں کو نہ کر مجھ دل بسمل کے مقابلچو رنگ لگاتے تری تلوار نہ ٹوٹے
دل بسمل میں کچھ اس طرح ہوئے تھے پیوستٹوٹ کر نکلے ہیں پیکان بڑی مشکل سے
کیا تڑپنا دل بسمل کا بھلا لگتا ہےکہ جب اچھلے ہے ترے سینے سے جا لگتا ہے
کھینچے لیے جاتا ہے کہیں شوق شہادتدم لینے کی تاب اب دل بسمل نہیں رکھتا
ہم نے تو صنم تیری چپ چاپ پرستش کیلیکن یہ دل بسمل ہر بار بہت رویا
چین دیتا نہیں دم بھر دل بسمل اپنامختصر یہ ہے کہ قابو میں نہیں دل اپنا
تم کہو تم بھی تڑپتے ہو تعلق کے تئیںیا مرے ہی دل بسمل کی یہ بیماری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books