aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ذلت"
میں آپ اٹھاتا ہوں شب و روز کی ذلتیہ بوجھ کسی اور کو ڈھونے نہیں دیتا
دے وہ جس قدر ذلت ہم ہنسی میں ٹالیں گےبارے آشنا نکلا ان کا پاسباں اپنا
گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میںکہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کار آشیاں بندی
ہے مری ذلت ہی کچھ میری شرافت کی دلیلجس کی غفلت کو ملک روتے ہیں وہ غافل ہوں میں
دنیا میں احترام کے قابل وہ لوگ ہیںاے ذلت وفا تری عزت جنہوں نے کی
اے دل زار مزہ دیکھ لیا الفت کاہم نہ کہتے تھے کہ اس کام میں ذلت ہوگی
میں بوڑھے جسم کی ذلت اٹھا نہیں سکتاکسی قدیم تجلی سے کر نیا مجھ کو
عشق میں ذلت ہوئی خفت ہوئی تہمت ہوئیآخر آخر جان دی یاروں نے یہ صحبت ہوئی
یوں غیر سے بے باک اشارے سر محفلکیا یہ مری ذلت ہی نہیں آپ کے نزدیک
ذلت زیست یا شکست ضمیریہ سہوں میں کہ وہ سہوں صاحب
تم ایک بار جو ٹوٹے تو جڑ نہیں پائےہمیں تو روز یہ ذلت اٹھانی پڑتی ہے
لب ہیں مصروف قصیدہ گوئیاور آنکھوں میں ہے ذلت عریاں
میں نہ چھوڑوں گا شرافت کا چلنیہ شرافت مری ذلت ہی سہی
گزر اوقات کر ليتا ہے يہ کوہ و بياباں ميں کہ شاہيں کے ليے ذلت ہے کار آشياں بندي
انا کے سکے ہوتے ہیں فقیروں کی بھی جھولی میںجہاں ذلت ملے اس در پہ جانا چھوڑ دیتے ہیں
سر اٹھا کر چلنے کی اب یاد بھی باقی نہیںمیرے جھکنے سے میری ذلت کا اندازہ لگا
تنہا ہی نکلتے ہیں سر کوئے ملامتہم راہ کبھی ذلت و خواری نہیں رکھتے
دنیا میں گھوم پھر کے بھی ایسے لگا مجھےجیسے میں اپنی ذات سے باہر نہیں گیا
اگرچہ مال دنیا ہاتھ بھی آیا حریصوں کےتو دیکھا ہم نے کس کس ذلت و خواری سے ہاتھ آیا
رسوائی تو ویسے بھی تقدیر ہے عاشق کیذلت بھی ملی ہم کو الفت کے فسانے سے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books