aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "رمز"
مہر و وفا و لطف و عنایت ایک سے واقف ان میں نہیںاور تو سب کچھ طنز و کنایہ رمز و اشارہ جانے ہے
غالبؔ نے عشق کو جو دماغی خلل کہاچھوڑیں یہ رمز آپ نہیں جان پائیں گے
انہی کی رمز چلی ہے گلی گلی میں یہاںجنہیں ادھر سے کبھی اذن گفتگو نہ ملا
کیا رمز جاننی ہے تجھے اصل عشق کی؟جو تجھ میں اس بدن کے سوا ہے، یہ عشق ہے
واقف ہی نہ تھا رمز محبت سے وہ ورنہدل کے لیے تھوڑی سی عنایت ہی بہت تھی
آج پھر کھلنے لگی ہے مجھ پہ رمز کائناتآج پھر ہونے لگی ہے خود پہ حیرانی مجھے
قرینہ سرقہ اشارہ کنایہ رمز سوالحیا سے جھکتی نگاہوں میں جھانکتے تھے سبھی
مہمان قصر ہیں ہمیں کچھ رمز چاہئیںیہ پوچھ کے بتاؤ کھنڈر کس کے پاس ہے
اپنی ہی سیر کرنے ہم جلوہ گر ہوئے تھےاس رمز کو ولیکن معدود جانتے ہیں
چین لینے ہی نہیں دیتی کسی پل مجھ کوروز اول سے مرے ساتھ جو حیرانی ہے
پہلے نہ کوئی رمز سخن تھی نہ کنایہاب نقطۂ تکمیل ہنر محور فن تو
نحن اقرب کی نہیں ہے رمز سے تو آشناورنہ وہ نزدیک ہے تو آپ اس سے دور ہے
گناہگار تو رمز حریم تک پہنچےثواب والوں نے بانگ درا سے باتیں کیں
حیات و مرگ کے کچھ راز کھل گئے ہوں گےفسانۂ شب غم ورنہ دوستو کیا تھا
جوہر آئینہ جز رمز سر مژگاں نہیںآشنا کی ہم دگر سمجھے ہے ایما آشنا
سو رمز کی کرتا ہے اشارے میں وہ باتیںہے لطف خموشی میں تکلم سے زیادہ
فنا کے بعد ہی ملتی ہے زندگی کو دواطلبؔ یہ رمز تمہاری سمجھ میں آتا ہے کیا
کم پرانا بہت نیا تھا فراقاک عجب رمز آشنا تھا فراق
شکست و ریخت بدن کی اب اپنے بس میں نہیںاسے بتاؤں کہ وہ رمز آشنا تھا بہت
داستاں گو تری کہانی میںرمز کیا ہے کلام کرتا جا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books