aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سلگنا"
فیصلہ یہ تو بہرحال تجھے کرنا ہےذہن کے ساتھ سلگنا ہے کہ جذبات کے ساتھ
ملے گی راکھ نہ تم کو ہمارے چہرے پربدن میں رہ کے سلگنا بڑا ہنر ہے میاں
بے سبب غم میں سلگنا مری عادت ہی سہیساز خاموش ہے کیوں شعلہ نوا کیوں چپ ہے
کچے ایندھن میں سلگنا ہے اور اس شرط کے ساتھتیز کرنی بھی نہیں آگ بجھانی بھی نہیں
سلگنا اندر اندر مصرعۂ تر سوچتے رہنابدن پر ڈال کر زخموں کی چادر سوچتے رہنا
صرف شعلوں کی داد ملتی ہےکیا سلگنا ہنر نہیں ہوتا
ایک ہی وقت میں مل جائے تو پیچھا چھوٹےزندگی بھر کا سلگنا نہیں دیکھا جاتا
دروازہ بند کر کے سلگنا پڑا مجھےکیوں میرے گھر کی آگ سے بستی جلے میاں
برسوں درون سینہ سلگنا ہے پھر ہمیںلگتا ہے قفل حبس ہوا کے مکان پر
اظہرؔ یہ لمحہ لمحہ سلگنا عذاب ہےمجھ پر جو برق گرنی ہے اک بار گر پڑے
سلگنا دھوپ میں ہے بھیگنا ہے بارش میںکہ میرے سر پہ کوئی سائبان بھی تو نہیں
اسی کو موسم باراں کی چاہ تھی کیا کیاوہ ایک شاخ جسے بھیگ کر سلگنا تھا
تری یادوں کی خوشبو کھڑکیوں میں رقص کرتی ہےترے غم میں سلگتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
خون عشاق سے جام بھرنے لگے دل سلگنے لگے داغ جلنے لگےمحفل درد پھر رنگ پر آ گئی پھر شب آرزو پر نکھار آ گیا
مستقل نہیں امجدؔ یہ دھواں مقدر کالکڑیاں سلگنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
دل سلگتا ہے ترے سرد رویے سے مرادیکھ اس برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے
دل سلگتا رہا آشیانے کے بعدآگ ٹھنڈی ہوئی اک زمانے کے بعد
راتیں مہکی، سانسیں دہکی، نظریں بہکی، رت لہکیسپن سلونا، پریم کھلونا، پھول بچھونا، وہ پہلو
اک سلگتا چیختا ماحول ہے اور کچھ نہیںبات کرتے ہو یگانہؔ کس امین آباد کی
وہ میرا چونک چونک اٹھنا سحر کے غم سے اور تیرالگا کر اپنے سینہ سے سلانا یاد آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books