aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سکون"
ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیںرشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی
بات یہ ہے کہ سکون دل وحشی کا مقامکنج زنداں بھی نہیں وسعت صحرا بھی نہیں
جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبوکہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتا نہ لگے
یہ سکون جاں کی گھڑی ڈھلے تو چراغ دل ہی نہ بجھ چلےوہ بلا سے ہو غم عشق یا غم روزگار کوئی تو ہو
ان آنگنوں میں کتنا سکون و سرور تھاآرائش نظر تری پروا کیے بغیر
اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑےہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے
یہ عہد ترک محبت ہے کس لیے آخرسکون قلب ادھر بھی نہیں ادھر بھی نہیں
اصولی طور پہ مر جانا چاہیے تھا مگرمجھے سکون ملا ہے تجھے جدا کر کے
کون سکون دے سکا غم زدگان عشق کوبھیگتی راتیں بھی فراقؔ آگ لگا کے رہ گئیں
زباں نے جسم کا کچھ زہر تو اگل ڈالابہت سکون ملا تلخیٔ نوا سے مجھے
نیند سپنے سکون امیدیںکتنا نقصان کر رہی ہو نا
دل کو کیا کیا سکون ہوتا ہےجب کوئی آسرا نہیں ہوتا
بے حد خوشی ہے، اور ہے بے انتہا سکوناب درد ہے، نہ غم، نہ گلہ ہے، یہ عشق ہے
کیا جانے کس جہاں میں ملے گا ہمیں سکونناراض ہیں زمیں سے خفا آسماں سے ہم
اب تو اس کی آنکھوں کے مے کدے میسر ہیںپھر سکون ڈھونڈوگے ساغروں میں جاموں میں
عجیب ہے مری فطرت کہ آج ہی مثلاًمجھے سکون ملا ہے ترے نہ آنے سے
صرف وقتی سکون ملتا ہےپیاس بجھتی نہیں ہے پانی سے
سکون مستقل دل بے تمنا شیخ کی صحبتیہ جنت ہے تو اس جنت سے دوزخ کیا برا ہوگا
بڑے سکون سے ڈوبے تھے ڈوبنے والےجو ساحلوں پہ کھڑے تھے بہت پکارے بھی
محدود ہیں دعائیں مرے اختیار میںہر سانس پر سکون ہو تو سو برس جیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books