aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سیماب"
کس طرح تڑپتے جی بھر کر یاں ضعف نے مشکیں کس دیں ہیںہو بند اور آتش پر ہو چڑھا سیماب بھی وہ سیماب ہیں ہم
سیمابؔ کو شگفتہ نہ دیکھا تمام عمرکم بخت جب ملا ہمیں غم آشنا ملا
سیمابؔ بے تڑپ سی تڑپ ہجر یار میںکیا بجلیاں بھری ہیں دل بے قرار میں
سیمابؔ اجتہاد ہے حسن طلب مراترمیم چاہتا ہوں مذاق جمال میں
جلوہ گر ہے اس میں اے سیمابؔ اک دنیائے حسنجام جم سے ہے زیادہ دل کا آئینہ مجھے
تعجب کیا لگی جو آگ اے سیمابؔ سینے میںہزاروں دل میں انگارے بھرے تھے لگ گئی ہوگی
یہ کس نے شاخ گل لا کر قریب آشیاں رکھ دیکہ میں نے شوق گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی
ایک ہی عشق میں دونوں کا جنوں ضم ہوگاپیاس یکساں ہے تو سیراب اکٹھے ہوں گے
قسمت شاعر سیماب صفت دشت کی موتقیمت ریزۂ الماس ہنر سناٹا
ہے صاعقہ و شعلہ و سیماب کا عالمآنا ہی سمجھ میں مری آتا نہیں گو آئے
سنی نہ مصر و فلسطیں میں وہ اذاں میں نےدیا تھا جس نے پہاڑوں کو رعشۂ سیماب
حیرت ہجوم لذت غلطانیٔ تپشسیماب بالش و کمر دل ہے آئنہ
دے ہی دیتے ہیں کسی طرح تسلی سیمابؔخوش رہیں وہ جو مرے دل کی دعا لیتے ہیں
واں کرم کو عذر بارش تھا عناں گیر خرامگریہ سے یاں پنبۂ بالش کف سیلاب تھا
سیمابؔ قدرداں ہیں مرے خان جانسٹھحاضر ہوا ہوں فکر کا ہدیا لیے ہوئے
سیماب وار مر گئے ضبط قلق سے ہمکیا قہر ہے طبیعت مائل کو تھامنا
سیماب پشت گرمی آئینہ دے ہے ہمحیراں کیے ہوئے ہیں دل بے قرار کے
آ گیا سیلاب بالیں تک وفور گریہ سےرحم کر یا رب کہ پانی سر سے اونچا ہو گیا
ٹھکانا ہو کہاں سیمابؔ پھر ناز آفرینی کااگر ہم اپنے دل کو بے نیاز دو جہاں کر لیں
وہ مایۂ جاں تو کہیں پیدا نہیں جوں کیمیامیں شوق کی افراط سے بیتاب ہوں سیماب سا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books