aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شعاع"
کبھی کبھی مجھے ملنے بلندیوں سے کوئیشعاع صبح کی صورت اتر بھی آتا ہے
جسے میں توڑ چکی ہوں وہ روشنی کا طلسمشعاع نور ازل کے سوا کچھ اور نہ تھا
پھر سر شاخ شعاع خورشیدنکہت گل کا بسیرا ہوگا
بسکہ ہر یک موئے زلف افشاں سے ہے تار شعاعپنجۂ خورشید کو سمجھے ہیں دست شانہ ہم
بہ طوفاں گاہ جوش اضطراب شام تنہائیشعاع آفتاب صبح محشر تار بستر ہے
ہم اور وہ بے سبب رنج آشنا دشمن کہ رکھتا ہےشعاع مہر سے تہمت نگہ کی چشم روزن پر
جادۂ رہ خور کو وقت شام ہے تار شعاعچرخ وا کرتا ہے ماہ نو سے آغوش وداع
ہوں وہ شعاع فردا جو آنکھ مل رہی ہےوہ سرمگیں افق پر میں تھرتھرا رہا ہوں
میں کتنا وہم کروں لیکن اک شعاع یقیںکہیں نواح دل بدگماں میں رہتی ہے
طالب کی آنکھ کرتی ہے خیرہ شعاع حسنپردہ ہے اس کا نام یہ بے پردگی نہیں
لوگ محبت کرنے والے دیکھیں گے تصویر اپنیایک شعاع آوارہ ہوں آئینۂ شبنم میں ہوں
شمار شوق میں الجھی ہوئی شعاع نظرہزار روٹھتے رنگوں کے روپ دھارتی ہے
مریخ پن مزاج میں اعضا میں نازکیتیغ شعاع باندھئے اپنی کمر سے آپ
بس اک شعاع نور سے سایہ سمٹ گیاوہ پاس آ رہا تھا کہ میں دور ہٹ گیا
دیدۂ گربہ سے کیا پھوٹی شعاع جاں گزاپھڑپھڑایا تک نہیں زندہ کبوتر جم گیا
لبریز ہے شعاع رخ دل فروز سےلے آب حسن ساغر سرشار آئنہ
غرور حسن کی خودداریاں خود آ نہ سکاشعاع حسن کو مرکز پہ لا کے دیکھ لیا
نظر اٹھی تو اندھیرا تھا جب قدم اٹھےشعاع مہر مرے ساتھ ساتھ چلنے لگی
صبح کے سینے سے پھوٹے گی شعاع مہر نوسب اندھیرے رات کے دست سحر لے جائے گا
شمیم گلشن نسیم صحرا شعاع خورشید موج دریاہر ایک گرم سفر ہے ان میں میرا کوئی ہم سفر نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books