aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "صنم_خانہ"
کعبے کا شوق ہے نہ صنم خانہ چاہئےجانانہ چاہئے در جانانہ چاہئے
بت خدا کعبہ صنم خانہ بنا سکتی ہےکیا سے کیا جرأت رندانہ بنا سکتی ہے
اب تصور میں حرم ہے نہ صنم خانہ ہےمیں جہاں پر ہوں وہیں یار کا کاشانہ ہے
ہے جمال حسن کا پرتو صنم خانہ کہیںبت کدہ کعبہ کہیں ہے اور مے خانہ کہیں
آؤ کعبے سے اٹھیں سوئے صنم خانہ چلیںتابع فقر کہے صولت شاہانہ چلیں
کعبہ محدود ہے پابند صنم خانہ ہےعشق ہر قید خیالات سے بیگانہ ہے
دل جو صورت گر معنی کا صنم خانہ بنےآنکھ جس شے پہ پڑے جلوۂ جانانہ بنے
لوگ کہتے ہیں صنم خانہ تمہارے گھر کومیں صنم خانہ کہوں گا تو برا مانو گے
جس حسن کے جلوے ہیں عارف کی نگاہوں میںوہ حسن بناوے ہے کعبے کو صنم خانا
کیوں بھٹکتا پھرے گا کوئی اگرپاس مسجد کے ہو صنم خانہ
ہر قدم پر تھا اک صنم خانہکیا بتائیں کہاں کہاں ٹھہرے
تیری یادوں کو سجا کر دل میںاک صنم خانہ بنایا میں نے
ایماں کے امتیاز کا آئینہ کفر ہےکعبے کے متصل ہی صنم خانہ چاہئے
کرتی ہیں الٹ پھیر یوں ہی ان کی نگاہیںکعبہ ہے وہیں آج صنم خانہ جہاں تھا
کعبہ ہو کلیسا ہو دل ہو کہ صنم خانہجلوہ ہو جہاں تیرا آباد وہ کاشانہ
صنم خانہ جاتا ہوں تو مجھ کو ناحقنہ بہکا نہ بہکا نہ بہکا نہ بہکا
ہاں یہی شہر مرے خوابوں کا گہوارہ تھاانہی گلیوں میں کہیں میرا صنم خانہ تھا
کی تخیل نے مرے پیکر تراشی اس قدردل صنم خانہ رہا آنکھ آئنہ خانہ رہی
میں نے تو بنائی تھی فقط آپ کی تصویردل میرا مگر آج صنم خانہ لگے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books