aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عمامہ"
ستم ہیں قہر ہیں لونڈے شراب خانے کےاتار لیتے ہیں عمامہ ہر نمازی کا
زیب تن واعظ کے دیکھی ہے قبائے زرنگارسر پہ عمامہ ہے اک دھوبی کے گٹھر کی طرح
تھم گیا دورۂ حیات رک گئی نبض کائناتعشق و جنوں کی گرمئ ہمہمہ زا کو کیا ہوا
عمامہ سجتا ہے آخر امیر شہر کے سرہمارے جیسے عقیدت میں وارے جاتے ہیں
اے مغبچوں تمہارا بایاں قدم میں لونگازاہد کا گر عمامہ رہن شراب ہوگا
بک گیا عمامہ ہو کر رہن مےبوجھ اترا سر سے جھگڑا تو چکا
ہیں خرقہ و عمامہ وہاں پیر طریقتیاں کفر و صنم ہادی و رہبر ہوئے مخصوص
وہ کام آج قشقہ لگانے سے ہو گیامولانا صاحب کا جو عمامہ نہ کر سکا
ہمارا دل ہے کسی کام کا کہ ناکارہیہ امر آج کہ کل دل ربا ہی طے کرے گا
ململ کا عمامہ تو لندن میں نہیں ملتااے شیخ ترے سر پر ڈھاکہ نظر آتا ہے
رند ہاں عمامۂ زاہد پہ ہوں ہتھ پھیریاںکشتیٔ مے کا اک اچھا بادباں ہو جائے گا
چڑھا خمار جو سر پر اتر گئی عزتعمامہ رکھ کے گرو ساغر مدام لیا
عمامہ بند و قبا پوشگاں کا ذکر ہی کیاترے حضور میں با احترام ہم بھی تھے
اس جبہ و عمامہ سے رندوں میں نہ آؤرسوا نہ کرو شیخ جی یہ شکل مقدس
عابد معلمی کو عبادت سمجھتے تھےتحقیق تھی عمامہ تو تنقید پیرہن
ہم نے دیکھا طرف میکدہ جاتے تھے ریاضؔاک عصا تھامے عبا پہنے عمامہ باندھے
میری آہ آتشیں کی زد میں شیخ آ ہی گئےصرف داڑھی بچ گئی پورا عمامہ جل گیا
سر پہ عمامہ ہاتھ میں سبحہ شوقؔ نہ جا بت خانے کوبت ہیں بڑے کافر رکھ دیں گے سر الزام برا
بتلاؤ اہل عصر کو احوال دل نقیؔتن سے عبا و سر سے عمامہ یہ کیوں گیا
ریائے دلق سے بیزار ہیں جو ہیں آزادعمامہ بھی مجھے ایک بوجھ ہے گراں سر پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books