aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "غافل_خواب"
کھول کر آنکھ اڑا دید جہاں کا غافلخواب ہو جائے گا پھر جاگنا سوتے سوتے
اور بھی ہو گئے وہ غافل خوابنالۂ صبح نارسا نہ رہا
خواب سی زندگی تھی غافلؔ کیشکریہ جو جگا دیا مجھ کو
ڈستے ہیں سارے خواب جو بچپن میں دیکھے تھےغافلؔ جوانی میں جنہیں پورا نہیں کیا
چشم بے خواب میں ہے خواب کی صورت اک شخصخود سے غافل بھی ہے اور محو خود آرائی بھی
حسرتیں بر آئیں گی خواہش کے مٹ جانے کے بعدروشنی آتی ہے دن کی رات کٹ جانے کے بعد
رات اس انداز سے دیکھا ہے تم کو خواب میںنیند میں غافل بھی تھے ہم اور کچھ بیدار سے
اپنے مر مٹنے کے اسباب بہت دیکھتا ہوںعشق والا ہوں ترے خواب بہت دیکھتا ہوں
آپ کی یاد سے میں تو کبھی غافل نہ رہاآپ کہتے ہیں تجھے خواب میں غافل دیکھا
خواب میں وہ مرے آغوش میں آ جاتا ہےمیری سوتی ہوئی تقدیر جگا جاتا ہے
ہر بات یہاں بات بڑھانے کے لیے ہےیہ عمر جو دھوکا ہے تو کھانے کے لیے ہے
خواب سے پردہ کرو دیکھو متاب اگر دیکھ سکو دیکھو مت
جب یار نے رخت سفر باندھا کب ضبط کا یارا اس دن تھاہر درد نے دل کو سہلایا کیا حال ہمارا اس دن تھا
کوئی دیکھے تو یہ انداز ستانے والامجھ سے غافل ہے مرے خواب میں آنے والا
جو خشک جھیل کی مٹی سے آب مانگتے ہیںوہ اندھ کار سے رنگوں کے خواب مانگتے ہیں
خود کو کیا خون رلاؤ گے بتاؤ تو سہیتم مجھے کیسے بھلاؤ گے بتاؤ تو سہی
دور تک پھیلا سمندر مجھ پہ ساحل ہو گیالوٹ کر جانا یہاں سے اور مشکل ہو گیا
خواب سارے ہو گئے ہیں نیند سے اب ماوراپیش کر غافل عمل کوئی اگر دفتر میں ہے
عمر بھر کے خواب کا حاصل سمجھ بیٹھے ہیں لوگسایۂ دیوار کو منزل سمجھ بیٹھے ہیں لوگ
سب منافق ہی نظر آتے ہیں باطل کے سواہیں سبھی شاد مرے قتل پہ قاتل کے سوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books