aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فریب"
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
روح نے عشق کا فریب دیاجسم کو جسم کی عداوت میں
اللہ رے فریب مشیت کہ آج تکدنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم
فریب دے کے ترا جسم جیت لوں لیکنمیں پیڑ کاٹ کے کشتی نہیں بناؤں گا
دنیا ہم اہل عشق پہ کیوں پھینکتی ہے جالہم نے ترے فریب میں آنا تو ہے نہیں
جو منکر وفا ہو فریب اس پہ کیا چلےکیوں بد گماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں
اب کیا فریب دیجیے اور کس کو دیجیےاب کیا فریب کھائیے اور کس سے کھائیے
حسن نظر فریب میں کس کو کلام تھا مگرتیری ادائیں آج تو دل میں سما کے رہ گئیں
اسے چاہا تھا میں نے کہ روک رکھوں مری جان بھی جائے تو جانے نہ دوںکئے لاکھ فریب کروڑ فسوں نہ رہا نہ رہا نہ رہا نہ رہا
یوں دیجئے فریب محبت کہ عمر بھرمیں زندگی کو یاد کروں زندگی مجھے
حسن تھا تیرا بہت عالم فریبخط کے آنے پر بھی اک عالم رہا
ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہےابھی فریب نہ کھاؤ بڑا اندھیرا ہے
وہ فریب خوردہ شاہیں کہ پلا ہو کرگسوں میںاسے کیا خبر کہ کیا ہے رہ و رسم شاہبازی
زہے کرشمہ کہ یوں دے رکھا ہے ہم کو فریبکہ بن کہے ہی انہیں سب خبر ہے کیا کہئے
مانا یہ زندگی ہے فریبوں کا سلسلہدیکھو کسی فریب کے جوہر کبھی کبھی
سوجھے کیونکر فریب دل داریدشمن آشنا نما ہے عشق
مطلب معاملات کا کچھ پا گیا ہوں میںہنس کر فریب چشم کرم کھا گیا ہوں میں
اس شخص کے فریب سے واقف ہیں ہم مگرکچھ اپنی پیاس کو ہی سرابوں کا شوق ہے
دل دار و دل فریب دل آزار و دل ستاںلاکھوں میں ہم کہیں گے کہ ہاں ہاں تمہیں تو ہو
دیکھ کر دل کشی زمانے کیآرزو ہے فریب کھانے کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books