aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فکر_عقبیٰ"
فکر عقبیٰ ہے مجھے خواہش دنیا ہے مجھےعیش کی دھن ہے مجھے موت کا دھڑکا ہے مجھے
رنج دنیا فکر عقبیٰ جانے کیا کیا دل میں ہےزندگی دو دن کی اپنی سیکڑوں مشکل میں ہے
مسلسل فکر دنیا فکر عقبیٰاب ایسی زندگی کیا زندگی ہے
خوف دنیا نہ فکر عقبیٰ کیچل دیا میں شراب خانے کو
فکر محشر نہ فکر عقبیٰ ہےنیکیاں کتنی وہ کما بیٹھے
فکر عقبیٰ بھی کیجئے راحتؔدل یہ کہتا ہے ہر گھڑی مجھ سے
فکر دنیا سے کیا رضاؔ حاصلفکر عقبیٰ بھی تم کو کرنا ہے
فکر عقبیٰ کی نہیں قلب میں ہائے افسوسفکر دنیا کی یہ انسان بہت کرتا ہے
فکر عقبیٰ ہمیں بھی ہے واعظذکر رب صبح و شام کرتے ہیں
فکر عقبیٰ نہ کروں تجھ میں گرفتار رہوںشاعری تیرے لیے میں سگ دنیا ہو جاؤں
عارضی آسائشوں کی چاہ کرنا چھوڑ دےفکر عقبیٰ ذہن میں رکھ فکر دنیا چھوڑ دے
فکر عقبیٰ کی مستی اتر جائے گی توبہ ٹوٹی تو قسمت سنور جائے گیتم کو دنیا میں جنت نظر آئے گی شیخ جی مے کدے کا نظارہ کرو
شیخ کو جنت مبارک، ہم کو دوزخ ہے قبولفکر عقبیٰ وہ کریں، ہم خدمت دنیا کریں
فکر عقبیٰ بھی تو لازم ہے کبھی اے ناداںفکر ہستی ہی میں مرنا نہیں اچھا ہوتا
فکر عقبیٰ بھی رہے رفعت و توقیر کے ساتھقبر تعمیر ہو ہر قصر کی تعمیر کے ساتھ
فکر عقبیٰ سے لرزتے ہیں اب اعصاب تمیزؔدیکھیے فرد عمل سامنے لائے کیا کیا
فکر دنیا اک طرف ہے فکر عقبیٰ اک طرفکس طرح گزرے گی یا رب اپنی اب آرام سے
نہ کر محرومؔ تو فکر سخن اب فکر عقبیٰ کرنوا پرواز بزم شعر میں آزاد ہوتا ہے
نہیں ہے فرصت یہیں کے جھگڑوں سے فکر عقبیٰ کہاں کی واعظعذاب دنیا ہے ہم کو کیا کم ثواب ہم لے کے کیا کریں گے
رات دن رہتا ہوں میں شانہ کش زلف سخنفکر دنیا فکر عقبیٰ شاعری نے چھین لی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books