aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قبا"
اب کے گر تو ملے تو ہم تجھ سےایسے لپٹیں تری قبا ہو جائیں
اس کے بدن کو دی نمود ہم نے سخن میں اور پھراس کے بدن کے واسطے ایک قبا بھی سی گئی
آج ہم کیا گلہ کریں اس سےگلۂ تنگیٔ قبا کیجے
کھول کر بند قبا گل کے ہواآج خوشبو کو رہا کرتی ہے
ہم پہ ہی ختم نہیں مسلک شوریدہ سریچاک دل اور بھی ہیں چاک قبا اور بھی ہیں
شفق شام ہجر کے ہاتھوںاپنی اتری ہوئی قبا بھیجو
بزم انجم میں قبا خاک کی پہنی میں نےاور مری ساری فضیلت اسی پوشاک سے ہے
سنا دیں عصمت مریم کا قصہپر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم
مگر یہ اہل ریا کس قدر برہنہ ہیںگلیم و دلق و عبا و قبا کے ہوتے ہوئے
زیر قبا جو حسن ہے، وہ حسن ہے خدابند قبا جو کھول رہا ہے، یہ عشق ہے
ہمارے عہد کی تہذیب میں قبا ہی نہیںاگر قبا ہو تو بند قبا کی بات کریں
ان کی نظر میں کیا کریں پھیکا ہے اب بھی رنگجتنا لہو تھا صرف قبا کر چکے ہیں ہم
یہ جو ہے خاک کا اک ڈھیر بدن ہے میراوہ جو اڑتی ہوئی پھرتی ہے قبا میری ہے
مطمئن مجھ سے نہیں ہے جو رعیت میرییہ مرا تاج رکھا ہے یہ قبا رکھی ہے
برق کیا ہے عکس بدن نے تیرے ہمیں اک تنگ قباتیرے بدن پر جتنے تل ہیں سارے ہم کو یاد ہوئے
قبا ایک دن چاک اس کی بھی ہوگیجنوں کب کسی کی رعایت کرے ہے
ہماری شہر کے دانشوروں سے یاری ہےاسی لیے تو قبا تار تار رہتی ہے
کنعاں میں بھی نصیب ہوئی خود دریدگیچاک قبا کو دست زلیخا نہیں ملا
چاک پیراہنیٔ گل کو صبا جانتی ہےمستئ شوق کہاں بند قبا جانتی ہے
اکثر مری قبا پہ ہنسی آ گئی جسےکل مل گیا تو وہ بھی دریدہ لباس تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books