aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قبر"
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
چلیے اے جان شام آج تمہیںشمع اک قبر پر جلانی ہے
دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میںمیں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
وفا کروں گا کسی سوگوار چہرے سےپرانی قبر پہ کتبہ نیا سجا دوں گا
میں خودکشی کے جرم کا کرتا ہوں اعترافاپنے بدن کی قبر میں کب سے گڑا ہوں میں
دبا کے قبر میں سب چل دیئے دعا نہ سلامذرا سی دیر میں کیا ہو گیا زمانے کو
ہم کو معلوم ہے شہرت کی بلندی ہم نےقبر کی مٹی کا دیکھا ہے برابر ہونا
مکاں ہے قبر جسے لوگ خود بناتے ہیںمیں اپنے گھر میں ہوں یا میں کسی مزار میں ہوں
میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیابرق سی گر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آ گیا
وزیر و شاہ بھی خس خانوں سے نکل آتےاگر گمان میں انگار قبر آ جاتا
سب نے مانا مرنے والا دہشت گرد اور قاتل تھاماں نے پھر بھی قبر پہ اس کی راج دلارا لکھا تھا
تھکن کو اوڑھ کے بستر میں جا کے لیٹ گئےہم اپنی قبر مقرر میں جا کے لیٹ گئے
نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارامٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
آوے گی میری قبر سے آواز میرے بعدابھریں گے عشق دل سے ترے راز میرے بعد
حسرت برس رہی ہے ہمارے مزار پرکہتے ہیں سب یہ قبر کسی نوجواں کی ہے
زندگی موت کے پہلو میں بھلی لگتی ہےگھاس اس قبر پہ کچھ اور ہری لگتی ہے
کہہ کے سویا ہوں یہ اپنے اضطراب شوق سےجب وہ آئیں قبر پر فوراً جگا دینا مجھے
پھر اسی قبر کے برابر سےزندہ رہنے کا راستہ نکلا
میں نے تو جسم کی دیوار ہی ڈھائی ہے فقطقبر تک کھودتے ہیں لوگ خزانے کے لیے
قبر پر کس شان سے وہ بے نقاب آنے کو ہےآفتاب صبح محشر ہم رکاب آنے کو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books