aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قصور"
اسی کا شہر وہی مدعی وہی منصفہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا
قاصد کو اپنے ہاتھ سے گردن نہ ماریےاس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا
تمہیں کہہ دیا ستمگر یہ قصور تھا زباں کامجھے تم معاف کر دو مرا دل برا نہیں ہے
تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیںہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائےمحبتوں میں جو احسان ہو تمہارا ہو
تیری آنکھوں کو کر دیا سجدہمیرا پہلا قصور ہے ساقی
تھا وہ تو رشک حور بہشتی ہمیں میں میرؔسمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا
اس کا قصور یہ تھا بہت سوچتا تھا وہوہ کامیاب ہو کے بھی ناکام رہ گیا
جو سمجھ لیا تجھے با وفا تو پھر اس میں تیری بھی کیا خطایہ خلل ہے میرے دماغ کا یہ مری نظر کا قصور ہے
ہم بے قصور لوگ بھی دلچسپ لوگ ہیںشرمندہ ہو رہے ہیں خطا کے بغیر بھی
آنکھوں کا تھا قصور نہ دل کا قصور تھاآیا جو میرے سامنے میرا غرور تھا
گنبد کا کیا قصور اسے کیوں کہو براآیا جدھر سے تیر ادھر ہی پلٹ گیا
ذکر دوزخ بیان حور و قصوربات گویا یہیں کہیں کی ہے
خوشی سے کون بھلاتا ہے اپنے پیاروں کوقصور اس میں زمانے کا ہے تمہارا نہیں
دیکھا جو حسن یار طبیعت مچل گئیآنکھوں کا تھا قصور چھری دل پہ چل گئی
ہے یہ میری بد نصیبی ترا کیا قصور اس میںترے غم نے مار ڈالا مجھے زندگی سے پہلے
حسن تیرا غرور میرا تھاسچ تو یہ ہے قصور میرا تھا
طوبیٰ کی سلسبیل کی کوثر کے جام کیحور و قصور و جنت و غلمان کی قسم
مجھے تباہ کیا اور سب کی نظروں میںوہ بے قصور رہا یہ کمال تھا اس کا
میرا ہی کیا قصور یہ مجھ پر ستم ہے کیوںآنکھوں نے دیکھا آپ کو دل نے کیا پسند
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books