aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قلندروں"
ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیقیہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق
سکون دل تو ملا ہے نشاط زیست نہیںقلندروں کا یہی آگہی سے شکوہ ہے
قلندروں سے ملا مژدۂ سبک روحیجو بزم ہوش سے نکلے تو سر گراں نکلے
حلقے میں قلندروں کے آ کرتحقیق تمام ہو گئی ہے
قلندروں کے لیے شہر کیا ہے صحرا کیاغرض تو ٹھور ٹھکانوں سے ہے جہاں ہو جائیں
قلندروں نے الٹ دی بساط مے خانہنہ رند سے ہوا اور کچھ نہ پارسا سے ہوا
ہرے بھرے ہیں ہر اک حال میں وہ اے اخترؔقلندروں کو کوئی غم نہیں ہے کل کے لئے
وہ قلندروں میں شمار ہےغم زیست سے اسے پیار ہے
یہ شان دیکھو قلندروں کی ہے جس پہ دار و مدار ہستیوہ آشیاں پھونک کر ہر اک شاخ پر نشیمن بنا دیا ہے
عبا قبا تو ہے شاہوں کی چونچلے بازیقلندروں کا ہے سب سے الگ جہاں اپنا
قلندروں کی یہ عظمت کرم خدا کا ہےفقیر شہر کے در پر امیر بیٹھے ہیں
ہم آج آ بیٹھے تیرے در پر سو ہم سے مل لےکہ ہم قلندر ہیں کیا بھروسہ قلندروں کا
ان سے زمیں کے بارے میں کیا پوچھتے ہو تمپوچھو قلندروں سے خبر آسمان کی
خوش آ گئی ہے جہاں کو قلندری میریوگرنہ شعر مرا کیا ہے شاعری کیا ہے
تھا ضبط بہت مشکل اس سیل معانی کاکہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر
بادشاہوں کو سکھایا ہے قلندر ہوناآپ آسان سمجھتے ہیں منور ہونا
حالات کے قدموں پہ قلندر نہیں گرتاٹوٹے بھی جو تارا تو زمیں پر نہیں گرتا
پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ باتتو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن
ہم پہ حاکم کا کوئی حکم نہیں چلتا ہےہم قلندر ہیں شہنشاہ لقب کرتے ہیں
دربار میں جانا مرا دشوار بہت ہےجو شخص قلندر ہو گدا ہو نہیں سکتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books