aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لحاظ"
تجھ کو جب تنہا کبھی پانا تو از راہ لحاظحال دل باتوں ہی باتوں میں جتانا یاد ہے
اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میںلحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا
جانے تری نہیں کے ساتھ کتنے ہی جبر تھے کہ تھےمیں نے ترے لحاظ میں تیرا کہا نہیں کیا
اپنے رتبے کا کچھ لحاظ منیرؔیار سب کو بنا لیا نہ کرو
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیاجھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
وہ وقت کا جہاز تھا کرتا لحاظ کیامیں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا
کبھی لحاظ نہ رکھنا کسی روایت کاجو جی میں آیا اسے ہم نے معتبر جانا
اسی لحاظ کا عابدؔ ملال ہے ہم کورہا نہ آج جو دوران گفتگو باقی
ہو کیسے جبر مشیت کو اس دعا کا لحاظجو ایک بار ملے پھر کبھی جدا ہی نہ ہو
قدرت کو خود ہے حسن کے الفاظ کا لحاظایفا بھی ہو ہی جائے گا پیماں تو کیجئے
لحاظ حرمت پیماں نہ پاس ہم خوابیعجب طرح کے تصادم تھے آشنائی میں بھی
اب ہنس کے تیرے ناز اٹھائیں تو کس لیےتو نے بھی تو لحاظ ہمارا نہیں کیا
ہر شخص اپنا ہوتا نہیں جونؔ جان لےتجھ کو کہیں لحاظ و مروت نہ مار دے
وفا گمان ہی ٹھہری تو کیا ضرور کہ ابلحاظ ہمسفری بھی سفر میں رکھا جائے
کہیں نہ ان کی نظر سے نظر کسی کی لڑےوہ اس لحاظ سے آنکھیں جھکائے بیٹھے ہیں
منہ پھیر کر وہ کہتے ہیں بس مان جائیےاس شرم اس لحاظ کے قربان جائیے
بیزار بد مزاج انا دار بد لحاظایسے نہیں تھے جیسے تیرے بعد ہو گئے
بہت جھٹکے نہ دے دست جنوں جیب و گریباں کورہے تجھ کو لحاظ اس کا پرانا رخت ہستی ہے
کم سے کم اس کا تو رکھتا وہ لحاظمیں ہوں اک آواز پر آیا ہوا
ایسے کشادہ دست کہاں کے تھے ہم رضیؔشاید لحاظ زحمت دریوزہ گر کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books