aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "محدودیت"
ایک لمحہ میں جو کر بیٹھے ہیں دیوانے ترےلوگ صدیوں اس کی لا محدودیت سمجھا کئے
زندگی محدود ہے اپنی تو کیااس میں لا محدودیت آ پائے ہے
فصیل سنگ کی محدودیت ہلاکت ہےاڑا دے خود کو ہوا میں تو سنسنائے گا کچھ
وسیمؔ اس سے کہو دنیا بہت محدود ہے میریکسی در کا جو ہو جائے وہ پھر در در نہیں جاتا
ذات و صفات حسن کا عالم نظر میں ہےمحدود سجدہ کیا مرا ذوق جبیں رہے
روشنی محدود ہو جن کی خمارؔان چراغوں کو بجھاتے جائیے
خدا کی یاد میں محویت دل بادشاہی ہےمگر آساں نہیں ہے ساری دنیا کو بھلا دینا
محدود ہیں دعائیں مرے اختیار میںہر سانس پر سکون ہو تو سو برس جیے
کس قدر محدود کر دیتا ہے غم انسان کوختم کر دیتا ہے ہر امید ہر امکان کو
مسکرائی خدا کی محویتیا ہماری ہی بے خیالی ہنسی
دیکھ کبھی آ کر یہ لا محدود فضاتو بھی میری تنہائی میں شامل ہو
گئے وہ دن کہ مجھی تک تھا میرا دکھ محدودخبر کے جیسا یہ افسانہ لخت لخت نہ تھا
عشق لا محدود جب تک رہنما ہوتا نہیںزندگی سے زندگی کا حق ادا ہوتا نہیں
شب تاریک ہے ویرانہ ہے محویت غم ہےعجب عالم میں قربت آپ کی محسوس ہوتی ہے
جو آ گئے تجلیٔ تنزیہہ ذات میںمحدود کس طریق سے ہوں گے حدود میں
یہ کوئی یاد ہے یہ بھی ہے کوئی محویتترے خیال میں تجھ کو بھی بھول جانا تھا
سعیٔ فہم ذات باری اور یہ محدود عقلجس کا حاصل کچھ بھی حیرت کے سوا ہوتا نہیں
محدود ہے نظارہ جب ہیں یہی دو عالمیا اپنی طرف دیکھو یا میری طرف دیکھو
کیا یہی محدود پیکر ہی حقیقت ہے مریسوچتا ہوں دن ڈھلے اب اپنا سایہ دیکھ کر
تو بھی محدود نہ ہو مجھ کو بھی محدود نہ کراپنے نقش کف پا کو مری منزل نہ بنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books