aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معیاری"
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
سامنے والے کو ہلکا جان کر بھاری ہیں آپآپ کا معیار دیکھا کتنے معیاری ہیں آپ
ابھی یہ بحث نادرؔ وقت کی چوکھٹ پہ رکھتے ہیںیہ کل دیکھیں گے کس کا کام معیاری زیادہ ہے
غزل کہنے میں یوں تو کوئی دشواری نہیں ہوتیمگر اک مسئلہ یہ ہے کہ معیاری نہیں ہوتی
گھٹیا لہجے میں بازاری بات کریںشاعر بھی اب کب معیاری بات کریں
ظرف معیاری ہے گر شاکرؔ ترامات دینے کو یہی مہرہ بہت
ہمارا عشق جس کے ساتھ معیاری رہا برسوںاسی کے نام سے ہم پر ستم جاری رہا برسوں
شعر و ادب کی محفل میںشعر ذرا معیاری رکھ
ایسے ویسوں کے ہم منہ لگتے ہی نہیںدشمن بھی معیاری پیدا کرتے ہیں
چارہ سازوں سے الگ ہے مرا معیار کہ میںزخم کھاؤں گا تو کچھ اور سنور جاؤں گا
مے کدہ ظرف کے معیار کا پیمانہ ہےخالی شیشوں کی طرح لوگ اچھلتے کیوں ہیں
کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھےتیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح
بہت دل کو دکھاتا ہے کبھی جب درد مہجوریتری یادوں کی جانب مسکرا کر دیکھ لیتا ہوں
اپنے معیار تک نہ پہنچا میںمجھ کو خود پر بڑا بھروسہ تھا
خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھاجو چھوڑ گیا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا
اس قدر پیار ہے انساں کی خطاؤں سے مجھےکہ فرشتہ مرا معیار نہیں ہو سکتا
جانتا ہوں میں تم کو ذوق شاعری بھی ہے شخصیت سجانے میں اک یہ ماہری بھی ہےپھر بھی حرف چنتے ہو صرف لفظ سنتے ہو ان کے درمیاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گے
معیار سے سوا یہاں رفتار چاہیےجوادؔ اس کو آخری اوور نہ دیجیو
عشق کی راہ کے معیار الگ ہوتے ہیںاک جدا زائچۂ نفع و ضرر بنتا ہے
ایک تہذیب ہے دوستی کی ایک معیار ہے دشمنی کادوستوں نے مروت نہ سیکھی دشمنوں کو عداوت تو آئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books