aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مقدم"
اپنے غم کا مجھے کہاں غم ہےاے کہ تیری خوشی مقدم ہے
خیر مقدم کو تیرے دیاجگمگاتا رہا رات بھر
نہیں ہے سایہ کہ سن کر نوید مقدم یارگئے ہیں چند قدم پیشتر در و دیوار
خیر مقدم کیا حوادث نےزندگی میں جدھر گئے ہیں ہم
چمن کی آزادیاں مؤخر تصور آشیاں مقدمغم اسیری ہے نا مکمل اگر غم خار و خس نہیں ہے
حضرت دلؔ جب بڑھاپا آئے گاخیر مقدم کو جوانی جائے گی
عشق پہنچا جو مرے جسم کے دروازے پرخیر مقدم کے لیے خون کے دھارے نکل آئے
اکثر آلات جور اس سے ہوئےآفتیں آئیں اس کے مقدم سے
خیر مقدم کے لئے بڑھنے لگیں میری طرفمنزلیں اپنے سروں پر راستہ اوڑھے ہوئے
خیر مقدم کو مرے کوئی بہ ہنگام سحراپنی آنکھوں میں لیے شب کا خمار آ ہی گیا
اے زمیں میرا خیر مقدم کرتیرا بیٹا ہوں اپنی بانہیں کھول
زمانہ آئے گا اس وقت خیر مقدم کوجب اس جہاں سے مظفرؔ گزر چکا ہوں گا
میں نے تجھ پر ترے ہجراں کو مقدم جاناتیری جانب سے کسی رنج کی حسرت ہے مجھے
عشق سے پھر سلسلہ جنبانی غم کیجیےزندگی پر موت کو پہلے مقدم کیجیے
خیر مقدم کو جھکیں گی شاخیںاک ذرا آؤ تو گلشن کی طرف
لفظ کی حرمت مقدم ہے دل و جاں سے مجھےسچ تعارف ہے مرے ہر شعر ہر تحریر کا
خیر مقدم کو ترے آئے گا خود ہی سورجتو کبھی رات کی دہلیز سے باہر تو نکل
ہم انا خوار انا دار انا والے ہیںہم محبت کو مقدم نہیں کرنے والے
اگر اتنی مقدم تھی ضرورت روشنی کیتو پھر سائے سے اپنے پیار کرنا چاہیئے تھا
خیر مقدم کو ہے تیار جہاں جائیے آپہاں پلٹنا ہو تو پھر میرے ہی ہو جائیے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books