aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "موقوف"
ایک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونقنوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی
بس اک نگاہ پہ ہے دل کا فیصلہ موقوفبس اک نگاہ میں قصہ تمام ہوتا ہے
کار فریاد و فغاں کس لیے موقوف ہواتیرے کوچے میں ترے با ہنروں کے ہوتے
آوارہ و مجنوں ہی پہ موقوف نہیں کچھملنے ہیں ابھی مجھ کو خطاب اور زیادہ
دینے والے کی مشیت پہ ہے سب کچھ موقوفمانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی
ہونی ہے شہید ایک نہ اک روز تمناموقوف ہو کیا مرثیہ خوانی مرے دل کی
صرف دن ڈھلنے پہ موقوف نہیں ہے محسنؔزندگی زلف کے سائے میں بھی شب کرتی ہے
لکھی ہے خاک اڑانی ہی اگر اپنے مقدر میںترے کوچے پہ کیا موقوف ویرانے بہت سے ہیں
اک محبت ہی پہ موقوف نہیں ہے تابشؔکچھ بڑے فیصلے ہو جاتے ہیں نادانی میں
کچھ ان کے رحم پہ تھی یوں ہی زندگی موقوفکہ ان کو راز محبت بھی ہو گیا معلوم
تری زبان پہ موقوف میرے ہاتھ کا لمسنوالہ دوں گا مگر ذائقہ نہیں دوں گا
دیکھ کے تیرے دیس کی رچنامیں نے سفر موقوف کیا تھا
موقوف کچھ کمال پہ یاں کام دل نہیںمجھ کو ہی دیکھ لینا کہ ناکام رہ گیا
یہیں پر سلسلہ موقوف کر دوزیادہ تجربے لے بیٹھتے ہیں
وحشت افزا گریہ ہا موقوف فصل گل اسدؔچشم دریا ریز ہے میزاب سرکار چمن
فنا کو سونپ گر مشتاق ہے اپنی حقیقت کافروغ طالع خاشاک ہے موقوف گلخن پر
ترے کرم پہ ہے موقوف کامرانی شوقیہ ناتمام الٰہی تمام ہو جائے
کچھ کہنے پر موقوف نہیں معلوم ابھی ہو جاوے گاخورشید مقابل ہو دیکھے اک آن تمہاری صورت کے
آرائشیں موقوف ہوئیں کس لئے اے جانگوہر نہیں ملتا ہے کہ زر گر نہیں ملتا
روز آنے پہ نہیں نسبت عشقی موقوفعمر بھر ایک ملاقات چلی جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books