aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مکان"
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہومکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا
گلی سے کوئی بھی گزرے تو چونک اٹھتا ہوںنئے مکان میں کھڑکی نہیں بناؤں گا
اب ہمارا مکان کس کا ہےہم تو اپنے مکاں کے تھے ہی نہیں
میں جب مکان کے باہر قدم نکالتا ہوںعجب نگاہ سے مجھ کو مکان دیکھتا ہے
چپ چپ مکان راستے گم سم نڈھال وقتاس شہر کے لیے کوئی دیوانا چاہئے
ہمارے گھر کو تو اجڑے ہوئے زمانہ ہوامگر سنا ہے ابھی وہ مکان باقی ہے
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھےان اشکوں سے کتنا روشن اک تاریک مکان ہوا
خوف ہی خوف جاگتے سوتےکوئی آسیب اس مکان میں ہے
مکان و لا مکاں کے بیچ کیا ہےجدا جس سے مکاں ہے لا مکاں سے
جب مکان و لا مکاں سب سے گزر جاتا ہوں میںاللہ اللہ تجھ کو خود اپنی جگہ پاتا ہوں میں
نئے مکان بنائے تو فاصلوں کی طرحہمیں یہ شہر بسانا بھی تو نہیں آیا
یہ کائنات کا پھیلاؤ تو بہت کم ہےجہاں سما سکے تنہائی وہ مکان بھی دے
جسے بہار کے مہمان خالی چھوڑ گئےوہ اک مکان ابھی تک مکیں کی چاہ میں ہے
چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھایہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
اطراف میرے کھینچا گیا خوف کا حصارڈہتے ہوئے مکان میں رکھا گیا مجھے
میں اس مکان میں رہتا ہوں اور زندہ ہوںوسیمؔ جس میں ہوا کا گزر نہیں ہوتا
نہ جانے کون سا آسیب دل میں بستا ہےکہ جو بھی ٹھہرا وہ آخر مکان چھوڑ گیا
برسوں سے اس مکان میں رہتے ہیں چند لوگاک دوسرے کے ساتھ وفا کے بغیر بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books