aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نیرنگیاں"
کرشمے ہیں کہ نقاش ازل نیرنگیاں تیریجہاں میں مائل رنگ فنا ہر نقش ہستی ہے
جنون عشق کی نیرنگیاں ارے توبہکبھی خدا ہوں کبھی بندۂ خدا ہوں میں
نیرنگیاں چمن کی پشیمان ہو گئیںرخ پر کسی کے آج جو گیسو بکھر گئے
ہم نے یہ نیرنگیاں بھی دہر کی دیکھیں کہ لوگدوست ہیں مقتول کے اور ہم نوا قاتل کے ہیں
کیا ہی نیرنگیاں دکھائی ہیںمیرے باغ و بہار کیا کہنا
کیا تری نیرنگیاں کیجے بیانسب میں اور سب سے جدا دیکھا تجھے
کرتا ہے باغ دہر میں نیرنگیاں بسنتآیا ہے لاکھ رنگ سے اے باغباں بسنت
کم نہ تھیں یوں بھی تو خالدؔ عشق کی نیرنگیاںآپ کے آنے سے موسم اور سہانا ہو گیا
اف رے نیرنگیاں زمانے کیآدمی آدمی سے ڈرتا ہے
لوگ صبح و شام کی نیرنگیاں دیکھا کیےاور ہم چپ چاپ ماضی کے نشاں دیکھا کیے
زندگی بھر دہر کی نیرنگیاں دیکھا کئےگردش ایام و دور آسماں دیکھا کئے
دکھا گئی مجھے نیرنگیاں زمانے کیوہ اک نگاہ کبھی ملتفت کبھی برہم
دیکھتے کیا حسن کی نیرنگیاںآنکھ جھپکانے کی بھی فرصت نہ تھی
جنون عشق کی نیرنگیاں معاذ اللہکیا بہار میں آزردۂ بہار مجھے
محبت کی نیرنگیاں توبہ توبہکہیں راتیں روشن کہیں دن بھی کالے
نیرنگیاں تری ہیں ہوئی جیسے جلوہ گرہوش و حواس و عقل رسا جملہ ہیں یہ دنگ
وفور عشق کی نیرنگیاں ارے توبہجو دل میں درد ہے وہ دل کی داستاں میں نہیں
مری نیرنگیاں چھانے لگی ہیں رنگ محفل پربہت کچھ فرق یعقوبؔ آ چلا ہے داستانوں میں
مجھے گردش میں رکھتی ہے نگاہ دلستاں کیا کیامری قسمت دکھاتی ہے مجھے نیرنگیاں کیا کیا
ہیں مصلحت کے دور کی نیرنگیاں تمامہے چارہ گر عجیب نہ چارہ گری عجیب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books