aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "وار"
اب کیوں نہ زندگی پہ محبت کو وار دیںاس عاشقی میں جان سے جانا بہت ہوا
سنا ہے تیغ کو قاتل نے آب دار کیااگر یہ سچ ہے تو بے شبہ ہم پہ وار کیا
جاں نثاروں پہ وار کیا کرنامیں نے بس ہاتھ میں سپر لی ہے
میں روکنا ہی نہیں چاہتا تھا وار اس کاگری نہیں مرے ہاتھوں سے ڈھال ویسے ہی
دشت میں رقص شوق بہار اب کہاں باد پیمائی دیوانہ وار اب کہاںبس گزرنے کو ہے موسم ہاؤ ہو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ
کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیامیں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا
وار کرنے کو جاں نثار آئیںیہ تو ایثار ہے عنایت ہے
قبیلہ وار کمانیں کڑکنے والی ہیںمرے لہو کی گواہی مجھے نڈر کر دے
دیوانہ وار چاند سے آگے نکل گئےٹھہرا نہ دل کہیں بھی تری انجمن کے بعد
وہ مروت سے ملا ہے تو جھکا دوں گردنمیرے دشمن کا کوئی وار نہ خالی جائے
دائرہ وار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمامراہ بدل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں
یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پرتھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا
لو وہ مجبور شہر صحرا سےآج دیوانہ وار اٹھتا ہے
حیران ہوں کہ وار سے کیسے بچا ندیمؔوہ شخص تو غریب و غیور انتہا کا تھا
زلزلے کی صورت میں عشق وار کرتا ہےسوچنے سمجھنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
کیا تأمل ہے مرے قتل میں اے بازو یارایک ہی وار میں سر تن سے جدا رکھا ہے
محفل سے اٹھانے کے سزا وار ہمیں تھےسب پھول ترے باغ تھے اک خار ہمیں تھے
صف آخر سے لڑ رہا تھا میںاور یہاں لاش وار آیا ہوں
کر دے نہ وار مجھ پہ مرا میں یہ سوچ کرخود سے بچا رہا ہوں میں اپنے وجود کو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books