aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "وطن"
دیار غیر میں محرم اگر نہیں کوئیتو فیضؔ ذکر وطن اپنے روبرو ہی سہی
چھوڑنا گھر کا ہمیں یاد ہے جالبؔ نہیں بھولےتھا وطن ذہن میں اپنے کوئی زنداں تو نہیں تھا
آرزو ہی نہ رہی صبح وطن کی مجھ کوشام غربت ہے عجب وقت سہانا تیرا
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
صبا سے کرتے ہیں غربت نصیب ذکر وطنتو چشم صبح میں آنسو ابھرنے لگتے ہیں
اچھا ہے اہل جور کیے جائیں سختیاںپھیلے گی یوں ہی شورش حب وطن تمام
جونؔ مجھ کو جلا وطن کر کےوہ مرے بن بھلا رہا مجھ میں
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
وطن کی سر زمیں سے عشق و الفت ہم بھی رکھتے ہیںکھٹکتی جو رہے دل میں وہ حسرت ہم بھی رکھتے ہیں
مرا گھر فسادات میں جل چکاوطن جاؤں تو کس کے گھر جاؤں میں
رویا تھا کون کون مجھے کچھ خبر نہیںمیں اس گھڑی وطن سے کئی میل دور تھا
کاہے کا ترک وطن کاہے کی ہجرت بابااسی دھرتی کی اسی دیش کی اولاد ہیں ہم
نہ جانے کون سی مٹی وطن کی مٹی تھینظر میں دھول جگر میں لیے غبار چلے
یہ بھی کیا کم ہے غریب الوطنی میں کہ فرازؔہم کو بے مہرئ ارباب وطن یاد نہیں
ہنسو نہ ہم پہ کہ ہر بد نصیب بنجارےسروں پہ رکھ کے وطن کی زمین لائے ہیں
میں ہوا ہوں کہاں وطن میرادشت میرا نہ یہ چمن میرا
نئے چراغ جلا یاد کے خرابے میںوطن میں رات سہی روشنی منایا کر
اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہےروح گنگا کی ہمالہ کا بدن آزاد ہے
تھی وطن میں شان کیا غالبؔ کہ ہو غربت میں قدربے تکلف ہوں وہ مشت خس کہ گلخن میں نہیں
ہے جنہیں سب سے زیادہ دعویٔ حب الوطنآج ان کی وجہ سے حب وطن رسوا تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books