aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پہاڑ"
دریا ہو یا پہاڑ ہو ٹکرانا چاہئےجب تک نہ سانس ٹوٹے جیے جانا چاہئے
در فصیل کھلا یا پہاڑ سر سے ہٹامیں اب گری ہوئی گلیوں کے مرگ زار میں ہوں
کوہ کن کیا پہاڑ کاٹے گاپردے میں زور آزما ہے عشق
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
سمٹ کے رہ گئے آخر پہاڑ سے قد بھیزمیں سے ہر کوئی اونچا دکھائی دیتا ہے
دن ہی پہاڑ ہے شب غم کیا ہو کیا نہ ہوگھبرا رہے ہیں آج سر شام ہی سے ہم
بہ شرط فال کسی خال پر میں واروں گاچمن پہاڑ دمن دشت جھیل خشکی تری
مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گامجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا
پہاڑ گونجیں ندی گائے یہ ضروری ہےسفر کہیں کا ہو دل میں کسی کا پیار بھی رکھ
غصے سے اٹھ چلے ہو تو دامن کو جھاڑ کرجاتے رہیں گے ہم بھی گریبان پھاڑ کر
یہ پہاڑ ہے مرے سامنےکہ کتاب منظر عام پر
جو وا کیا بھی دریچہ تو آج موسم نےپہاڑ ڈھانپ دیا ابر کی ردا دے کر
پہاڑ بھانپ رہا تھا مرے ارادے کووہ اس لیے بھی کہ تیشہ مجھے اٹھانا تھا
کسی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر دیکھوآنکھوں سے اوجھل نظارے کس کے ہیں
کوہ کن کیا پہاڑ توڑے گاعشق نے زور آزمائی کی
تمہارے غم کا پہاڑ ٹوٹا تو پھر یہ جاناپہاڑوں پر ہی تو ٹوٹتے ہیں پہاڑ ایسے
پہاڑ پیڑ ندی ساتھ دے رہے ہیں مرایہ تیری اور مرا آخری سفر تو نہیں
مجھی کو راہ بدلنی تھی سو بدل ڈالیکہیں پہاڑ بھی ٹھوکر سے ہٹنے والا تھا
پہاڑ کاٹنے والے زمیں سے ہار گئےاسی زمین میں دریا سمائے ہیں کیا کیا
مچلتے پانی میں اونچائی کی تلاش فضولپہاڑ پر تو کوئی بھی ندی نہیں جاتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books