aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پیلا"
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
سرخ رو ہونے نہ پایا تھا کہ پیلا پڑ گیاچاند کا بھی ہاتھ تھا جذبات کی پسپائی میں
ایک ہی دریا نیلا پیلا لال ہرااپنی اپنی سب کی نیا اللہ ہو
اس قدر دھوپ تھی سنولا گئے رخشاں چہرےجلتے سورج کا مگر رنگ بھی پیلا دیکھا
اک پیلی چمکیلی چڑیا کالی آنکھ نشیلی سیبیٹھی ہے دریا کے کنارے میری طرح اکیلی سی
دھوپ ہے اور زرد پھولوں کے شجر ہر راہ پراک ضیائے زہر سب سڑکوں کو پیلا کر گئی
میری آنکھوں میں دھندلائی گہری چپاور چہرے پر اترا پیلا سناٹا
نہ جانے چھت پہ کیا دیکھا تھا علویؔبچارا چاند پیلا ہو ہے
سنہری رت کے کسی نیلگوں تناظر میںخط افق پہ وہ پیلا گلاب پھر نہ کھلا
اونچے خوابوں کے تاجر سے کوئی نہیں یہ پوچھنے والاکون جوانوں کے چہروں پر لکھ دیتا ہے پیلا سچ
پیلا تھا چاند اور شجر بے لباس تھےتجھ سے بچھڑ کے گاؤں میں سارے اداس تھے
کیا پتہ کون سا رنگ اوڑھ کے آ جائے بہاراور ترا ہاتھ مرے سامنے پیلا کر دے
جانے کس کو ڈھونڈنے داخل ہوا ہے جسم میںہڈیوں میں راستہ کرتا ہوا پیلا بخار
منظر منظر ڈھلتا جاتا ہے پیلا پنچہرہ چہرہ سبز اداسی پھیل رہی ہے
ڈالی پر اک پیلا پتہجانے کیا گنتا رہتا ہے
جیون پستک پھٹ جاتی ہے کاغذ پیلا ہو جاتا ہےآنسو کوئی لاکھ چھپائے دامن گیلا ہو جاتا ہے
آبرو کے سرخ موتی پھر سے کالے پڑ گئےجسم کے اندر لہو کا رنگ پیلا ہو چکا
خواب کا چہرہ پیلا پڑتے دیکھا ہےاک تعبیر کو سولی چڑھتے دیکھا ہے
میرے حال سے دنیا کا اندازہ کر لومیں پھل دار شجر کا اک پیلا پتا ہوں
آج تو سرسوں کا پیلا پن اگنی بھرتا ہے تن من میںایک سمے تھا جب یہی موسم کھیت کھیت پیارا لگتا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books