aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چلچلاتی_دھوپ"
چلچلاتی دھوپ منزل دور تنہا راستےدیکھتے ہیں ہم فقیروں کا تماشا راستے
چلچلاتی دھوپ سر پر اور تنہا آدمیآہ یہ خاموش پتھر اور تنہا آدمی
چلچلاتی دھوپ نے غصہ اتارا ہر جگہچڑھ گیا اونچائی پر ذہنوں کا پارا ہر جگہ
چلچلاتی دھوپ میں جلتا رہادن ڈھلے سایہ بلاتا ہے مجھے
برف راتوں کا اثاثہ کون ہےچلچلاتی دھوپ میں گھوما نہ کر
زیست کی چلچلاتی دھوپ میں بھیتیری زلفوں کے ٹھنڈے سائے ہیں
چلچلاتی دھوپ میں اپنا سراپا دیکھ کررات کی تنہائیوں کا وسوسہ ہو جاؤں گا
تھا ہمارے ساتھ منزل کا تصور اے شکیلؔدوپہر کی چلچلاتی دھوپ بھی اچھی لگی
سارا پانی چھاگلوں سے آبلوں میں آ گیاچلچلاتی دھوپ کے جلتے ہوئے اصرار پر
تھے چلچلاتی دھوپ میں جھلسے ہوئے بدنبادل سمٹ کے آ گئے برسات تو ہوئی
دہر ہے جلتا ہوا اور پتھروں کے آدمیچلچلاتی دھوپ ہے اور آشیاں کوئی نہیں
زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ایسا ہوامدتوں ہم پر نہ تیری یاد کا سایا ہوا
چلچلاتی دھوپ غم کی حادثوں کے سائباںسوچ کا تپتا یہ صحرا اور یہ پروائی کہ بس
ابر کا وہ ایک ٹکڑا تھا بہت چھوٹا مگرچلچلاتی دھوپ میں کچھ دیر سایہ کر گیا
زلف کی ٹھنڈی معطر چھاؤں میں بن جائے خوابچلچلاتی دھوپ میں تپ کر نکھر آئے غزل
چلچلاتی دھوپ کی نظروں نے تاکا ہے وہیںسبز ٹہنی پر اگر اک پھول بھی تازہ لگا
کیا دھوپ کے غضب سے ڈراؤگے تم مجھےہر چلچلاتی دھوپ مرے گھر کی دھوپ ہے
رہ گئی اب چلچلاتی دھوپ نفرت کی کنولؔچاندنی راتیں گئیں وہ پیار کے موسم گئے
مجھے اب خوف کیسا چلچلاتی دھوپ سے عذراؔتری پلکوں کا چہرے پر مرے سایا گھنیرا ہے
چلچلاتی دھوپ ہی مزدور کے حصے میں تھیچھوڑ کر اپنا وطن دوحہ قطر آیا تو کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books