aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کایا"
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والامیں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
جس کی فرقت نے پلٹ دی عشق کی کایا فراقؔآج اس عیسیٰ نفس دم ساز کی باتیں کرو
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہےآخر اس درد کی دوا کیا ہے
پہلے بھی جیسے دیکھ چکے ہوں انہیں کہیںانجان وادیوں میں کچھ ایسے نشاں ملے
فقط تقدیر کی کایا پلٹ ہےمناسب اور انسب کچھ نہیں ہے
دل کی کایا غم نے وہ پلٹی کہ تجھ سا بن گیادرد میں دل ڈوب کر قطرے سے دریا بن گیا
علی نانواں و کہیا یو غزل قطبؔعلی نانواں ہیں سب کاماں کے آخذ
دیکھیں کب ہوں عشق میں کندنراکھ تو کر دی کایا ہم نے
ان کے جاتے ہی ہوئی کایا پلٹخم مسرت یاس حسرت ہو گئی
چشم وہ ناز آفریں کھل کے برس پڑیں کہیںہم سے کئی نہال غم پھر سے نہال ہو گئے
سانس جیسے سفر میں ہے راہیاپنی کایا ہے رہ گزر جیسی
نگری نگری پھرا مسافر دکھی رہی کایا لوگوویرانے میں چین سے سویا پا کے گھنا سایا لوگو
ہر ایک شہر کی کایا پلٹ گئی لیکنہر ایک شہر میں باقی پرانی رسمیں ہیں
اڑتا بادل ڈھلتی چھایا اک اک پل میں سو سو کایااڑتے روز و شب سے آگے کرتا ہے پرواز بدن
یہ کیسی کایا پلٹ ہے شہہ مات دے رہے ہیںوہ جن سے شطرنج کے پیادے مرے نہیں تھے
ورنہ کیا مٹی کیا مٹی کی کایاکچھ تو ہے جو وہ زمیں پر چمکاتا ہے
ہمیں موجود رکھتے ہیں ہمارے لفظ لوگوں میںیہ کایا خاک ہو جاتی زبانی چھوڑ دیتی ہے
کہیں شب جو دلہن سے کھٹ پٹ ہوئیکھٹا کھٹ موئے نے دئے توڑ پٹ
کانچ کی کایا لے کر نکلا ہوں گھر سےآ نہ لگے بھولا بھٹکا پتھر کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books