aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کٹاری"
جسے عشق کا تیر کاری لگےاسے زندگی کیوں نہ بھاری لگے
اس دل میں ابھی اور بھی زخموں کی جگہ ہےابرو کی کٹاری کو دو آب اور زیادہ
دل میں چھید کر خون کی بوندوں سے ہر ریزہ بھرےٹوٹ کر بن جائیں بوندے کی کٹاری چوڑیاں
سب کے سینے کو چھید ڈالا ہےپلک تیری مگر کٹاری ہے
ہے ستم نوک جھونک چتون میںلڑ رہی ہے چھری کٹاری آنکھ
سن کے بسمل ہوئے ہم نغمہ سرائی ان کینہیں معلوم چھری ہے کہ کٹاری آواز
عشق بازوں کے حق میں قاتل کیہر نگہ خنجر و کٹاری ہے
ترچھی نظریں چھری کٹاری ہیںچشم بد دور یار کیا کہنا
چشم خونریز تری کی ہے عجب تند نگاہہو بہ ہو عین کٹاری ہے خدا خیر کرے
جو مخالف ہیں بظاہر انہیں معلوم نہیںرات دن بولتی ہے ان کی کہاری اردو
صرف ابرو کی کٹاری سے کوئی مرتا نہیںقتل کرنے کے لیے تیر نظر بھی چاہیے
بھواں تیری شمشیر زلفاں کمندپلک تیری جیسے کٹاری لگے
ہم یوں ہی مر جائیں گے کافی ہے اشارہ آپ کاآنکھ کو خنجر نہ ابرو کو کٹاری کیجیے
زخم ایک کٹاری کا عنایت نہیں ہوتاکوڑی کوئی ملتی نہیں خیرات تمہاری
کھا لیتے ہیں غصے میں تلوار کٹاری کیاہم لوگ ہیں سودائی اوقات ہماری کیا
یہ جو سجتی ہے کٹاری دار مشروع کی ازارمارنے کے وقت عاشق کے ننگی تروار ہیں
موج نکہت کی صبا دیکھ سواری تیارخار سے کی ہے گل تر نے کٹاری تیار
نئے طرز کی ان کی یاری لگےکریں ایسی باتیں کٹاری لگے
دل ہیں برچھی تیر کٹاریچہرے بھولے بھالے ہیں بھئی
یہ کہتے ہیں مژگان تر کو دکھا کربجھی زہر میں ہے کٹاری ہماری
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books