aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گنتی"
دل کی گنتی نہ یگانوں میں نہ بیگانوں میںلیکن اس جلوہ گہہ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
لگا کے دیکھ لے جو بھی حساب آتا ہومجھے گھٹا کے وہ گنتی میں رہ نہیں سکتا
اب کیا بتائیں کون تھا کیا تھا وہ ایک شخصگنتی کے چار حرفوں کا جو نام رہ گیا
فنا ہر دم مجھے گنتی رہی ہےمیں اک دم کا تھا اور دن بھر رہا ہوں
سانسیں جتنی موجیں اتنی سب کی اپنی اپنی گنتیصدیوں کا اتہاس سمندر جتنا تیرا اتنا میرا
ہمیشہ کیا یوں ہی قسمت میں ہے گنتی گنا دیناکوئی نالہ نہ لب پر لائق انجام آئے گا
یوں تو پامال ہوئے سیکڑوں مٹنے والےپہلے گنتی میں جو آئی مری تربت آئی
جس نے مہر و ماہ کے کھاتے لکھنے ہوںمیں اک ذرہ کب تک اس کی گنتی میں
آٹھ تک تو یہ گنتی بھی آسان تھی تو نے پڑھ لی، سو اب...کیلکولیٹر پکڑ اور سنا! اپنا نو کا پہاڑا مجھے
مجھ بیچاری کا کہنا کس گنتی میں ہےآپ بھلے کچھ بھی فرمائیں آپ بتائیں
زندگی ریت کے ذرات کی گنتی تھی ندیمؔکیا ستم ہے کہ عدم بھی وہی صحرا نکلا
نصیب اپنا سخنوروں میں ہماری گنتی نہ ہو سکے گیعمرؔ اداکار ہم اگر با کمال ہوتے کمال ہوتے
جس انجمن میں دیکھو بیگانے رہ گئے ہیںگنتی کے لوگ جانے پہچانے رہ گئے ہیں
کم یہ کہاں کہ ہم اس کےاپنوں کی گنتی میں ہیں
دیکھ بھی آ بات کہنے کے لئے ہو جائے گیصرف گنتی کی ہیں سانسیں اب ترے بیمار میں
ایک کشتی دور ساحل پہ کھڑیبس ندی کی لہریں گنتی رہ گئی
گنتی ایک اک نام کی ہر گور میں مردے ہیں دفنبعد مردن بھی ہوئی دشوار تنہائی مجھے
کیا بات ہے شہروں میں سمٹ آئے ہیں سارےجنگل میں تو گنتی کے ہی کچھ سانپ رہے ہیں
کیسے حساب جوڑوں اعمال معصیت کاجب اس کی شان رحمت گنتی میں بھول ڈالے
یہ دینے والے کی گنتی کو مسئلہ کیا ہےکسی کو ایک کسی کو ہزار دیتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books