aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گھٹنا"
شدید رونا تو اندر کا حبس گھٹنا ہےکھچاؤ ہنسنے سے پڑتا ہے قہقہہ دکھ ہے
گھٹنا جھکا تو اپنی ہی جانب جھکا بہنسمدھن بھی بولنے لگیں داماد کی طرف
جھکتی ہوئی نظر ہو کہ سمٹا ہوا بدنہر رس بھری گھٹا کو برس جانا چاہئے
تمام عمر مرا دل اسی دھوئیں میں گھٹاوہ اک چراغ تھا میں نے اسے بجھایا ہے
تم کو دیکھا تو یہ خیال آیازندگی دھوپ تم گھنا سایا
تپتی ہوئی راہوں سے تجھے آنچ نہ پہنچےدیوانوں کے اشکوں کی گھٹا ساتھ لیے جا
لگا کے دیکھ لے جو بھی حساب آتا ہومجھے گھٹا کے وہ گنتی میں رہ نہیں سکتا
جب عشق اک غریب سے مجھ کو ہوا تو پھردل کا جو مول تھا وہ گھٹانا پڑا مجھے
اپنے بسیرے پنچھی لوٹ نہ پایا زیبؔشام گھٹا بھی اٹھی تھی گھنگھور بہت
نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگامیکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی مزا آ گیا
گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئےمیں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
کیا ہمارا نہیں رہا ساونزلف یاں بھی کوئی گھٹا بھیجو
آنکھوں میں جل رہا ہے پہ بجھتا نہیں دھواںاٹھتا تو ہے گھٹا سا برستا نہیں دھواں
برسے بغیر ہی جو گھٹا گھر کے کھل گئیاک بے وفا کا عہد وفا یاد آ گیا
ہونٹوں کو سی کے دیکھیے پچھتائیے گا آپہنگامے جاگ اٹھتے ہیں اکثر گھٹن کے بعد
مجھ کو حیرت ہے اس کی قدرت پرالم اس کو گھٹا نہیں سکتا
آنسو تھے سو خشک ہوئے جی ہے کہ امڈا آتا ہےدل پہ گھٹا سی چھائی ہے کھلتی ہے نہ برستی ہے
مرا غم رلا چکا ہے تجھے بکھری زلف والےیہ گھٹا بتا رہی ہے کہ برس چکا ہے پانی
بہت گھٹن ہے کوئی صورت بیاں نکلےاگر صدا نہ اٹھے کم سے کم فغاں نکلے
پائلیں باندھ کے بارش کی کروں رقص جنوںتو گھٹا بن کے برس اور میں صحرا ہو جاؤں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books