aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अहमियत"
شرافتوں کی یہاں کوئی اہمیت ہی نہیںکسی کا کچھ نہ بگاڑو تو کون ڈرتا ہے
وہ اس طرح بھی مری اہمیت گھٹاتا ہےکہ مجھ سے ملنے میں شرطیں بہت لگاتا ہے
میں اہمیت بھی سمجھتا ہوں قہقہوں کی مگرمزا کچھ اپنا الگ ہے اداس ہونے کا
جو تو نہیں ہے تو یہ مکمل نہ ہو سکیں گیتری یہی اہمیت ہے میری کہانیوں میں
زمیں پر آؤ پھر دیکھو ہماری اہمیت کیا ہےبلندی سے کبھی ذروں کا اندازہ نہیں ہوتا
زمانہ لاکھ سمجھتا ہو اہمیت میریمری نظر میں نہیں کوئی حیثیت میری
یہ تیرا قد ہے جو رکھتا ہے اہمیت ورنہخوش آمدید کو سارے جھکے نہیں ہوتے
بیٹے تو جانتا نہیں ہے ماں کی اہمیتماں کی طرح تو درد سہے تو پتہ چلے
ہے مری دنیا میں تیری اہمیت کچھ اس طرحمرتبہ ہے شاعری میں جس طرح سے میرؔ کا
اہمیت کیا ہے ترے کردار کیخود کہانی سے نکل کر دیکھنا
تو پھر وہ میرے لیے اہمیت نہیں رکھتاکسی کے دل میں اگر تیرا احترام نہیں
جس کے حامی ہو گئے واعظ وہ بازی لے گیااہمیت ہے آپ کی دنیا میں جوکر کی طرح
اہمیت جس کی نظر میں نہ ہو سچائی کیاس شہنشاہ کے دربار سے ڈر لگتا ہے
چلو مانا کہ اپنی اہمیت ہے شوخؔ دولت کیزمانے میں مگر ہر کام ہی پیسہ نہیں کرتا
کوئی کیا سمجھ سکے ان کی اہمیت ہے کیاغور کر رہا ہوں میں آج جن نکات پر
اہمیت اب ہے کہاں انسان میں جذبات کیتولتے ہیں آج کل ہر چیز کو جاگیر سے
میں ایک لمحہ ہوں گزرے ہوئے زمانے کاتمہیں خبر ہی نہیں کیا ہے اہمیت میری
اتنی اہمیت کے قابل تو نہ تھا مٹی کا گھرایک نقطے میں سمٹ آیا سمندر کس لیے
پوچھتا ہے جب مجھ سے وہ صلاحیت میریکس قدر تڑپتی ہے پھر یہ اہلیت میری
اہمیت یہ ہے تمہارے خط کیمیری قسمت کا لکھا ہو جیسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books