aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आइना"
سنا ہے آئنہ تمثال ہے جبیں اس کیجو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں
اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گااس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
طرب آشنائے خروش ہو تو نوا ہے محرم گوش ہووہ سرود کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردۂ ساز میں
اگر یقیں نہیں آتا تو آزمائے مجھےوہ آئنہ ہے تو پھر آئنہ دکھائے مجھے
جلوہ از بس کہ تقاضائے نگہ کرتا ہےجوہر آئنہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا
اک آئنہ تھا سو ٹوٹ گیااب خود سے اگر شرماؤ تو کیا
دوسروں پر اگر تبصرہ کیجیےسامنے آئنہ رکھ لیا کیجیے
آئنہ آئنہ رہا پھر بھیلاکھ در پردۂ غبار رہا
آئنہ دیکھتے ہی اترائےپھر یہ کیا ہے اگر مزاج نہیں
وہ تجلی کی شعاعیں تھیں کہ جلتے ہوئے پرآئنے ٹوٹ گئے آئنہ بردار گرے
مٹ جائیں ایک آن میں کثرت نمائیاںہم آئنے کے سامنے جب آ کے ہو کریں
جو بھی ملتا گلے لگا لیتاکس قدر آئنا اکیلا تھا
ہم نے الفاظ کو آئنہ کر دیاچھپنے والے غزل میں چمک جائیں گے
یہ اداس اداس چہرے یہ حسیں حسیں تبسمتری انجمن میں شاید کوئی آئنا نہیں ہے
جب دور تک نہ کوئی فقیر آشنا ملاتیرا نیاز مند ترے در سے جا ملا
آئنہ یہ تو بتاتا ہے میں کیا ہوں لیکنآئنہ اس پہ ہے خاموش کہ کیا ہے مجھ میں
روئیں گے میری یاد میں مہر و مہ و نجومان آئنوں میں عکس قلق چھوڑ جاؤں گا
تاب نظارہ نہیں آئنہ کیا دیکھنے دوںاور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books