aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आजिज़ी"
چھپا ہوا ہے تری عاجزی کے ترکش میںانا کے تیر اسی زہر میں بجھایا کر
کشادہ دست کرم جب وہ بے نیاز کرےنیاز مند نہ کیوں عاجزی پہ ناز کرے
اسی نے مجھ سے کہا عاجزی سے مات نہ کھااسی نے مجھ سے کہا مصلحت کی چال نہ چل
عاجزی بخشی گئی تمکنت فقر کے ساتھدینے والے نے ہمیں کون سی دولت نہیں دی
مثال دینی تو اپنی ہی ذات کی دینیتو پھر غرور ہے کیا عاجزی اگر ہے یہی
کرتی ہے عاجزیٔ سفر سوختن تمامپیراہن خسک میں غبار شرر ہے آج
اشک اگر سب نے لکھے میں نے ستارے لکھےعاجزی سب نے لکھی میں نے عبادت لکھا
ہمیں ڈرایا گیا کب سکھایا ڈٹ جاناہم ایسے لوگ فقط عاجزی کے قابل ہیں
زندہ رکھیں بزرگوں کی ہم نے روایتیںدشمن سے بھی ملے تو ملے عاجزی سے ہم
مرتبہ آج بھی زمانے میںپیار سے عاجزی سے ملتا ہے
اس طرح منسلک ہوا اردو زبان سےملتا ہوں اب سبھی سے بڑی عاجزی کے ساتھ
بندشوں کو توڑنے کی کوششیں کرتی ہوئیسر پٹکتی لہر تیری عاجزی اچھی لگی
آپ کو عاجزی جتائے گیوہ تکبر میں ہار جائیں گے
گلے پر نیزہ رکھ کر سر جھکانے کو کہا اس نےمیں مر جاتا اگر اس وقت مجھ میں عاجزی بڑھتی
تین ارکان آدمیت کےعاجزی انکسار اور یقین
جواب دینے کو جی چاہتا نہیں اس کوسوال ویسے بڑی عاجزی سے کرتا ہے
عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میںاس طرح عیب نکالو نہ مسلسل مجھ میں
برائے اہل جہاں لاکھ کج کلاہ تھے ہمگئے حریم سخن میں تو عاجزی سے گئے
اس شان عاجزی کے فدا جس نے آرزوؔہر ناز ہر غرور کے قابل بنا دیا
مجھ کو سادات کی نسبت کے سبب میرے خداعاجزی دینا تکبر کی ادا مت دینا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books