aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इज़्तिराब"
باہزاراں اضطراب و صدہزاراں اشتیاقتجھ سے وہ پہلے پہل دل کا لگانا یاد ہے
بار بار اس کے در پہ جاتا ہوںحالت اب اضطراب کی سی ہے
ہجر میں کیف اضطراب نہ پوچھخون دل بھی شراب ہونا تھا
اے دل کسے نصیب یہ توفیق اضطرابملتی ہے زندگی میں یہ راحت کبھی کبھی
حیرت غرور حسن سے شوخی سے اضطرابدل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام
ملتی ہے خوئے یار سے نار التہاب میںکافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عذاب میں
وہ آ کے خواب میں تسکین اضطراب تو دےولے مجھے تپش دل مجال خواب تو دے
مزا دکھاویں گے بے رحمی کا تری صیادگر اضطراب اسیری نے زیر دام لیا
فرقت ہو یا وصال وہی اضطراب ہےتیرا اثر ہے اے غم فرقت کہاں کہاں
مست جام شراب ہونا تھابے خود اضطراب ہونا تھا
مجھ کو رسوا کریں گی خوب اے دلیہ تری اضطراب کی باتیں
میری ہستی شوق پیہم میری فطرت اضطرابکوئی منزل ہو مگر گزرا چلا جاتا ہوں میں
رہیو تو یوں ہی محو آرایشباہر اک اضطراب ہے سو ہے
سب چلے جاؤ مجھ میں تاب نہیںنام کو بھی اب اضطراب نہیں
سینے میں ٹھہرتا ہی نہیں دلیارب اسے اضطراب کیا ہے
کہہ کے سویا ہوں یہ اپنے اضطراب شوق سےجب وہ آئیں قبر پر فوراً جگا دینا مجھے
جانتے تھے بدی عوام جسےہم نے اس سے بھی اجتناب کیا
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقف اضطرابیہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو
پڑھ کے تیرا خط مرے دل کی عجب حالت ہوئیاضطراب شوق نے اک حشر برپا کر دیا
منگائی تھی تری تصویر دل کی تسکیں کومجھے تو دیکھتے ہی اور اضطراب ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books