aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "उड़ना"
کھلی ہواؤں میں اڑنا تو اس کی فطرت ہےپرندہ کیوں کسی شاخ شجر کا ہو جائے
پرندہ اور اڑنا چاہتا تھاافق ہی رہ گیا خود میں سمٹ کر
بدرؔ تمہاری فکر سخن پر اک علامہ ہنس کر بولےوہ لڑکا نو عمر پرندہ اونچا اڑنا سیکھ رہا ہے
وہ مرا گرد کی مانند ہوا میں اڑناپھر اسی گرد سے پیدا مرا لشکر ہونا
کس کے جسم کی بارش نے سیراب کیاکیوں اڑنا موسم کا پرندہ بھول گیا
جن پرندوں کو اڑنا آتا ہوان پہ پنجرے عذاب ہو جائیں
خواب پیروں تلے شانوں پہ ہے ذمہ داریہم کو اڑنا بھی ہے پنکھوں کو نکلنا بھی نہیں
جتا کر خاک کا اڑنا دکھا کر گرد کا چکروہیں ہم لے چلے اس گل بدن کو گھیر آندھی میں
مری فطرت عجب ہے آج تک میں بھی نہیں سمجھاوہ جن کے پر نہیں ہوتے انہیں اڑنا سکھاتا ہوں
اڑنا ہے تو تہذیب کرو سوز دروں کییہ ورنہ کہیں آگ لگا دے نہ پروں میں
ابھی اڑنا ہے مجھ کو آسماں تکہوئے جاتے ہیں پر بیتاب میرے
اڑنا ہم سکھلا دیں گےآپ ذرا سے پر کھولیں
قفس کو لے کے اڑنا پڑ رہا ہےیہ سودا مجھ کو مہنگا پڑ رہا ہے
تمہیں اڑنا مبارک ہو فلک پرزمیں سے ہے مرا رشتہ ابھی تک
وقت کے پنچھی کو اڑنا تھا بالآخر اڑ گیاآڑی ترچھی کچھ لکیریں ہیں فقط اب ہاتھ میں
آپ نے اڑنا کبھی جس کو سکھایا عمرانؔلکھ رکھیں یہ کہ وہی آپ کے پر کاٹیں گے
میں لمحۂ محفوظ نہیں رک نہ سکوں گااڑنا ہے مرے سنگ تو پر تولتے رہنا
مشاہد کو لگا آسان ہے طوفان میں اڑنازمیں سے عرش تک دوبھر پرندے سے ذرا پوچھو
اس نے اڑنا ہے اور سمتوں میںآئیے بال و پر بناتے ہیں
وہ جو تھا خوشبو کی مانند اڑنا جس کا شوق تھابے بسی دیکھو اسے اشعار میں رہنا پڑا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books