aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "एजाज़-ए-मसीहा"
اک کھیل ہے اورنگ سلیماں مرے نزدیکاک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے
غم کیا اگر آزاد مسلسل ہے مری زیستمنت کش اعجاز مسیحا تو نہیں ہے
کر دیا فاش ترا غم لے کرراز اعجاز مسیحا ہم نے
جاں دیتے ہیں جاں دینے کا سودا نہیں کرتےشرمندۂ اعجاز مسیحا نہیں ہوتے
مژگان ستم گر نے کیا مجھ کو ہے بسملاعجاز مسیحائے لب یار سے کہہ دو
کبھی ہر لفظ اعجاز مسیحا!کبھی یوں جیسے کچھ کہنا نہیں ہے
مردے جی اٹھتے ہیں جب نام ترا سنتے ہیںہم سے پوچھے کوئی اعجاز مسیحا کیا ہے
آرزو جی اٹھی پھر پیار جو اس بت نے کیاپھر لب یار میں اعجاز مسیحا ہے وہی
اس لب جاں بخش کی معجز نمائی کا یقیںہو گیا طالبؔ کو اعجاز مسیحا دیکھ کر
تجھ لب کے تبسم میں ہے اعجاز مسیحااے جان سراجؔ اس دل بے جاں کوں جلا دیکھ
یہ بھی شاید ترا اعجازؔ ستم رانی ہےدل کو واپس بھی کیا تو نے تو انعام کے ساتھ
رہ حیات میں لاکھوں تھے ہم سفر اعجازؔکسی کو یاد رکھا اور کسی کو بھول گئے
رفو میں کرتا بھی اعجازؔ کیسے زخموں کوزباں کا زخم تھا یہ گفتگو سے سلتا رہا
زمانہ جب بھلا ہی بیٹھا اعجازؔ حزیں تجھ کوکوئی اب مہرباں کیوں ہو کوئی نا مہرباں کیوں ہو
کبھی ایسا بھی اعجاز محبت رنگ دکھاتا ہےطلب کی راہ میں اکثر ہمیں غم خوار ملتے ہیں
ہے درد عشق یار مجھے جان سے عزیزسودائیٔ علاج مسیحا نہیں ہوں میں
جو کشتۂ تیغ نگہ یار ہیں ان پرکچھ کارگر اعجاز مسیحا نہیں ہوتا
اعجازؔ کوئی شوق نہیں سیر جہاں کاآرام سے بیٹھے ہیں در یار سے لگ کر
مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجازؔکہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں
جب ان سے گفتگو کرتا ہے کوئی بھی اعجازؔاک التماس پس التماس رہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books