aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ऐबक"
رہے نہ ایبکؔ و غوریؔ کے معرکے باقیہمیشہ تازہ و شیریں ہے نغمۂ خسروؔ
کسی صورت انہیں نفرت ہو ہم سےہم اپنے عیب خود گنوا رہے ہیں
دکھ ہوا جب اس در پر کل فرازؔ کو دیکھالاکھ عیب تھے اس میں خو نہ تھی گدائی کی
تجھ میں یہ عیب ہے کہ خوبی ہےجو تجھے دیکھ لے ترا ہو جائے
نہ تھی حال کی جب ہمیں خبر رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنرپڑی اپنی برائیوں پر جو نظر تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا
پیشہ میں عیب نہیں رکھیے نہ فرہاد کو نامہم ہی آشفتہ سروں میں وہ جواں میر بھی تھا
یہ اب جو سر ہیں خمیدہ کلاہ کی خاطریہ عیب بھی تو ہم اہل ہنر سے نکلا تھا
جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہےان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے
برا نہ مانیے لوگوں کی عیب جوئی کاانہیں تو دن کا بھی سایا دکھائی دیتا ہے
عیب نہیں ہے اس میں کوئی لال پری نا پھول کلییہ مت پوچھو وہ اچھا ہے یا اچھی ناداری ہے
سلیقہ یہ بھی تو ہے سر اٹھا کے جینے کاجو ہم میں عیب ہیں ان کو ہنر بنایا جائے
بات کچھ خاک نہیں تھی جو اڑائی تو نےتیر کچھ عیب نہیں تھا جو لگا بیٹھا ہے
مائل بہ غیر ہونا تجھ ابرو کا عیب ہےتھی زور یہ کماں ولے خم چم بہت ہے یاں
یہ بڑا عیب مجھ میں ہے اکبرؔدل میں جو آئے کہہ گزرتا ہوں
وہ شخص کام کا ہے دو عیب بھی ہیں اس میںاک سر اٹھانا دوجا منہ میں زبان رکھنا
پہلے خود اپنے سامنے تم آئنہ کروعیبوں پہ دوسروں کے اگر تبصرہ کرو
سب کی طرح تو نے بھی مرے عیب نکالےتو نے بھی خدایا مری نیت نہیں دیکھی
ہو سکے تو آپ رکھیے اپنے عیبوں پر نظردوسروں کی خامیوں پر تبصرہ اچھا نہیں
صناع ہیں سب خوار ازاں جملہ ہوں میں بھیہے عیب بڑا اس میں جسے کچھ ہنر آوے
اب یہ نیکی بھی ہمیں جرم نظر آتی ہےسب کے عیبوں کو چھپایا ہے بہت دن ہم نے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books