aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कठिन"
گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک اے دلکسی کے وعدۂ فردا کی گفتگو ہی سہی
کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلوبہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو
منزلیں لاکھ کٹھن آئیں گزر جاؤں گاحوصلہ ہار کے بیٹھوں گا تو مر جاؤں گا
رستہ بھی کٹھن دھوپ میں شدت بھی بہت تھیسائے سے مگر اس کو محبت بھی بہت تھی
کتنا مشکل کتنا کٹھنجینے سے جینے کا ہنر
کٹھن تو بہت ہے مگر دل کے رشتوں کو آزاد چھوڑوتوقع نہ باندھو کہ یہ اک اذیت بھرا تجربہ ہے
کٹھن تنہائیوں سے کون کھیلا میں اکیلابھرا اب بھی مرے گاؤں کا میلہ میں اکیلا
مفر نہیں غم دنیا سے آفتاب حسینؔبہت کٹھن ہے یہ منزل مگر ضروری ہے
سوچتا ہوں کہ میں ایسے میں کدھر کو جاؤںتیرا ملنا بھی کٹھن، یاد بھی شدت کی ہے
تم سے ملنا بہت ہے کٹھنسو بھلاتا رہا رات بھر
کوئی زنجیر پھر واپس وہیں پر لے کے آتی ہےکٹھن ہو راہ تو چھٹتا ہے گھر آہستہ آہستہ
گو کٹھن ہے طے کرنا عمر کا سفر تنہالوٹ کر نہ دیکھوں گا چل پڑا اگر تنہا
اندھیرے چیر کے جگنو نکالنے کا ہنربہت کٹھن ہے مگر تو نکال لیتا ہے
سکون دل کا مقام پوچھو وفا کی منزل کے راہیوں سےکٹھن ہے ہر دن مسافتوں کا یہ رتجگوں کا عذاب کیسا
محبت میں کٹھن رستے بہت آسان لگتے تھےپہاڑوں پر سہولت سے چڑھا کرتے تھے ہم دونوں
اگر چلو تو مرے ساتھ ہی چلو لیکنکٹھن سفر سے زیادہ ہے ہم سفر ہونا
کٹھن ہے کام تو ہمت سے کام لے اے دلبگاڑ کام نہ مشکل سمجھ کے مشکل کو
گر نہ سمجھا تو نیرجؔ لگے گی کٹھنزندگی کو جو سمجھا تو آسان ہے
بڑا کٹھن ہے راستہ جو آ سکو تو ساتھ دویہ زندگی کا فاصلہ مٹا سکو تو ساتھ دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books